ہندوستان
ای ڈی نے گوا آتشزدگی کے سانحہ میں برچ رومیو لین کے مالکان کے گھر پر چھاپہ مارا

نئی دہلی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گوا میں ایک کلب میں آتشزدگی کے واقعے کے معاملے میں ’برچ بائی رومیو لین‘ کے مالکان، لوتھرا بھائیوں اور اجے گپتا کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔
گزشتہ سال 6 دسمبر کو گوا میں آتشزدگی کے سبب 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔یہ چھاپے اس کلب میں غیر قانونی سرگرمیوں اور اس کے پروموٹرزکے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دہلی اور گوا میں نو مقامات پر چھان بین کی جا رہی ہے۔ ان میں آؤٹرام لین (کنگز وے کیمپ)اور گروگرام میں تاتم ولا کے علاوہ گوا میں سابق سرپنچ روشن ریڈکر اور پنچایت سکریٹری رگھو ویر باگکر کے ٹھکانے شامل ہیں۔ ان پر غیر قانونی تجارتی لائسنس اور این او سی جاری کرنے میں مدد دینے کا الزام ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایس وائی
ہندوستان
ملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے ہندوستان کی اقتصادی صورتحال کے تعلق سے سنگین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر عام جنتا پر پڑے گا اتر پردیش دورے کے دوران مسٹر گاندھی نے منگل کو مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کونشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں ہندوستان کا اقتصادی ڈھانچہ پوری طرح بدل دیا گیا ہے، جس کے سبب ایک بڑا معاشی طوفان آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا، “میں گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار کہہ رہا ہوں کہ مودی جی نے ملک کا اقتصادی ڈھانچہ بدل دیا ہے۔ ایک بڑا معاشی بحران آنے والا ہے۔ بدقسمتی سے اس کا خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑے گا۔ اس معاشی جھٹکے کا اثر صرف اڈانی، امبانی اور مودی پر نہیں پڑے گا، بلکہ ہندوستان کے عام لوگوں پر اس کا گہرا اثر پڑے گا۔”
مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ حکومت معاشی چیلنجوں کا حل نکالنے کے بجائے لوگوں کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کا مشورہ دے رہی ہے، جبکہ وزیر اعظم خود لگاتار غیر ملکی دوروں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ہندوستان کے لیے کٹھن ہو سکتا ہے اور حکومت کو وقت رہتے ٹھوس قدم اٹھانے چاہئیں۔
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی منگل کو اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی کے دورے پر ہیں، جہاں وہ کئی پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے پروگراموں میں بچھراواں اسمبلی حلقہ میں بارات گھر کا افتتاح اور گرام وکاس سمواد، ہرچند پور اسمبلی میں کارکنوں سے خطاب، لال گنج کے سرینی علاقے میں مہیلا سمواد پروگرام اور ویبھو نگر وارڈ نمبر-14 میں سڑک کا افتتاح شامل ہیں۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
پٹرول اور ڈیژل کے دام پھر بڑھے
نئی دہلی، مغربی ایشیا بحران کے درمیان تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیژل کے دام ایک بار پھر بڑھا دیے ہیں ہندوستان کی سب سے بڑی تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ سے حاصل معلومات کے مطابق دہلی میں آج سے پٹرول 87 پیسے اور ڈیژل 91 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے قومی راجدھانی میں آج سے ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98.64 روپے ہو گئی ہے۔ وہیں، ایک لیٹر ڈیژل 91.58 روپے کا ملے گا۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
پٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے چار دن کے اندر دوسری بار پٹرول اور ڈیژل کے قیمتیں بڑھائے جانے کے حکومت کے فیصلے پر حیرانی ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں عوام کو جواب دینا چاہیےمسٹر کھرگے نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ حکومت نے 15 مئی کے بعد آج صبح اچانک پھر پٹرول اور ڈیژل کے قیمتیں بڑھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب واضح ہو گیا ہے کہ ہندوستان بحران میں ہے اور مسٹر مودی کو اس کا جواب دینا چاہیے۔ کانگریس صدر نے تیل کے دام چار دن میں دوسری بار بڑھانے کے فیصلے کو حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ مودی حکومت ناکامیوں کا بوجھ عوام کے سر پر ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دام بڑھے چار ہی دن ہوئے کہ مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیژل کے دام پھر بڑھا دیے۔ پوری تمہید باندھ کر، بچت کی نصیحت کرکے اپنی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا کام جاری ہے۔ کانگریس صدر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’عام لوگوں کی لوٹ اور صنعت کار گوتم اڈانی کو امریکہ سے چھوٹ‘، یہی مودی جی کا ’کمپرومائزڈ ماڈل‘ ہے۔ وزیر اعظم نے امریکہ سے ہاتھ پیر جوڑ کر روسی تیل خریدنے کی اجازت کی مدت ایک مہینے کے لیے بڑھوائی ہے اور اس سے ہندوستان کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے مطابق روسی تیل خریدنے کی اجازت مل گئی ہے، تو پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں کا بوجھ عام لوگوں پر کیوں ڈالا جا رہا ہے۔
مسٹرکھرگے نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں دوراندیشی اور قیادت کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے وقت حکومت انتخابات میں مصروف رہی اور بعد میں ’چکنی چپڑی باتیں کر کے لوٹ کا پلان‘ بنایا گیا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ صرف بیرون ملک میں اسپانسر شدہ تعلقات عامہ کی سرگرمیاں کرنے سے کوئی ’وشو گرو‘ نہیں بن جاتا، عوام کے تئیں جوابدہی بھی یقینی بنانی پڑتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے ہندوستان کے سامنے موجود سوالوں کا جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے، یہ ہندوستان کو بتایا جانا چاہیے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان1 week agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
جموں و کشمیر1 week agoشاہ کے ساتھ میٹنگ میں ریاستی درجہ کی بحالی، ریزرویشن اور کام کاج کے قوانین سے جڑے مسائل اٹھاؤں گا: عمر عبداللہ
دنیا5 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
تازہ ترین1 week agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
دنیا1 week agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
دنیا5 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان5 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
ہندوستان6 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اب سیاسی شعبدہ بازی کے بجائے اقتصادی جوڑ توڑ کا معاملہ
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا
ہندوستان1 week agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی






































































































