جموں و کشمیر
بھاری برف باری کے باعث لیہہ میں پروازیں عارضی طور معطل

جموں، مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع لیہہ میں بھاری برف باری کے نتیجے میں ائیر لائنز نے اپنے تمام فلائٹ آپریشنزعارضی طور پر معطل کر دئے ہیں۔
انڈیگو ائیر لائنز کی طرف سے جاری ایک ٹراول ایڈوائزری میں کہا گیا: ‘لیہہ میں برف باری کی وجہ سے پروازوں کی آمد و رفت (ٹیک آف اور لینڈنگ) دونوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کے اندر اور زمین پر انتظار کا دورانیہ بڑھ گیا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘روانگی کی اجازت ملتے ہی پرواز کے لئے تیار رہنے کے مقصد سے ہماری ٹیم پیشگی طور پر بورڈنگ کی کارروائیاں مکمل کرسکتی ہے’۔
ایڈوائزری میں کہا گیا: ‘ہم موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالات بہتر ہوتے ہی مسافروں کو منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا’۔
ایڈوائزری میں مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے قبل تازہ ترین پرواز کا اسٹیٹس معلوم کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لیہہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں برف باری ہوئی ہے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
بخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
سری نگر، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے ہفتہ کے روز لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر میں 100 روزہ ’نشہ مکت‘ (منشیات سے پاک) مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی طور پر اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس اعلان کی بھی حمایت کی جس میں کہا گیا تھا کہ منشیات کے اسمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے تحت 100 روزہ مہم کے آغاز کے موقع پر پدیاترا (پیدل مارچ) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور عوامی نمائندوں، سینئر افسران اور ہزاروں شہریوں کے ساتھ واکاتھون میں شرکت کی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پارٹی کے صدر نے لکھاکہ”یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ آج شروع کی گئی 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی کامیابی میں فعال کردار ادا کرے۔ ایسے وقت میں جب ہمارے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی منشیات کی لعنت کا شکار ہو چکی ہے اور مزید کئی اس کے خطرے سے دوچار ہیں، یہ اقدام نہایت بروقت اور ضروری ہے۔”
انہوں نے مزید کہاکہ”میں معزز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے سخت سزاؤں کے اعلان، جن میں پاسپورٹ اور آدھار
کارڈ کی منسوخی اور منشیات فروشوں کی جائیدادوں کی ضبطی شامل ہے، کی تعریف اور حمایت کرتا ہوں۔ ایسے سخت اقدامات منشیات کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے اور ہمارے نوجوانوں کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہیں۔”
بخاری نے زور دیتے ہوئے کہاکہ “آئیے ہم سب مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: عمر عبداللہ نے گُچی کی کاشت میں ایس کے یو اے ایس ٹی۔کے کی کامیابی کو سراہا
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی–کشمیر(ایس کے یو اے ایس ٹی۔کے) کو نایاب اور قیمتی مورل مشروم (گُچی) کو کنٹرولڈ حالات میں پہلی بار کامیابی سے اگانے پر مبارکباد دی اور اسے یونین ٹیریٹری میں سائنس اور دیہی معیشت کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا۔
زرعی تحقیق میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، ایس کے یو اے ایس ٹی۔کے نے مورچیلا (Morchella) یعنی گُچی کی کاشت کی ٹیکنالوجی کو معیاری بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو کئی دہائیوں سے عالمی سائنسی برادری کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی تھی۔
گُچی دنیا کے مہنگے ترین خوردنی مشرومز میں شمار ہوتی ہے، جس کی قیمت 15 ہزار سے 40 ہزار روپے فی کلوگرام تک ہوتی ہے۔ روایتی طور پر یہ بلند پہاڑی جنگلات میں محدود موسم کے دوران قدرتی طور پر اگتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی پیداوار بڑے پیمانے پر ممکن نہیں تھی۔
اس کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ سنگِ میل سائنسی مہارت اور جدت کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے خطے کی زرعی معیشت کو نمایاں فروغ ملے گا، ساتھ ہی عالمی زرعی اور تحقیقی میدان میں اس کی حیثیت بھی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے محققین کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی اختراعی تحقیق دیہی علاقوں میں پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایس کے یو اے ایس ٹی۔کے کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے اس پیش رفت کو “انقلابی کامیابی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر یقینی جنگلی حصول سے نکل کر ایک قابلِ اعتماد، قابلِ توسیع اور سائنسی بنیادوں پر منظم پیداواری نظام کی جانب اہم قدم ہے، جس سے تحقیق اور مقامی کمیونٹیز کی آمدنی میں اضافہ کے نئے راستے کھلیں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
ڈرگ فری جموں و کشمیر مہم اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر سنہا
جموں، منوج سنہا، لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتہ کو مولانا آزاد اسٹیڈیم سے “ڈرگ فری جموں و کشمیر” کے لیے تاریخی 100 روزہ عوامی مہم کا آغاز کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے ناسور سے آزاد یونین ٹیریٹری بنانے کے لیے اجتماعی کوشش میں شامل ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پد یاترا کو فلیگ آف کیا اور اسٹیڈیم سے عوامی نمائندوں، سینئر افسران اور ہزاروں شہریوں کے ساتھ واک ایتھون میں شامل ہوئے۔
یہ اسٹیڈیم سے پریڈ گراؤنڈ تک کا راستہ تھا، جو نَشہ مُکت جموں کشمیر مہم کے تحت 100 روزہ مہم کے آغاز کی علامت ہے۔
بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانے کی اپیل کی۔
مہم کو چھ مراحل میں آگے بڑھایا جائے گا، تاکہ منشیات سے پاک جموں و کشمیر کی طرف منظم پیش رفت یقینی بنائی جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ”ہم نے ایک عزم کو آواز دی ہے جو یونین ٹیریٹری کے ہر گاؤں، قصبے، شہر، گھر اور دل تک پہنچے گا اور منشیات سے پاک خطے کا عہد پورا کرے گا۔ اگلے تین ماہ انتہائی اہم ہیں، مہم چھ واضح مراحل میں آگے بڑھے گی — شعور بیدار کرنے والی مہمات، نوجوانوں پر مرکوز پروگرام، کمیونٹی انگیجمنٹ، سخت نفاذ، بحالی اور جائزہ۔ ہم منشیات کے ناسور سے نجات کے لیے پوری حکومت کے طریقہ کار کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے زور دیا کہ منشیات کی لت کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ”ہم پختہ عہد کرتے ہیں کہ انتظامیہ کسی بھی نوجوان، خاندان یا خواب کو لت کے اندھیرے میں گرنے نہیں دے گی۔ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ منشیات کی لت کے اعداد و شمار محض فیصد اور کیس فائلیں دکھاتے ہیں، مگر ہر ایک کے پیچھے ایک واضح کہانی، ایک خاندان کی جدوجہد اور دکھ چھپا ہوتا ہے۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل تصادم میں مارے گئے شخص کی شناخت اے ٹی ایم کارڈ سے ہوئی
جموں و کشمیر1 week agoجموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟
دنیا6 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق تشویشناک دعویٰ، قیادت پر سوالات اٹھنے لگے
دنیا6 days agoایران میں کریک ڈاؤن تیز، مخالفین کے سہولت کاروں کے خلاف فوری فیصلوں کی ہدایت
ہندوستان5 days agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
دنیا1 week agoپاسدارانِ انقلاب کا ریاض حملے میں ملوث ہونے سے انکار
دنیا1 week agoامریکہ۔ ایران جنگ: ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر تبادلہ خیال
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایرانی افزودہ یورینیئم قبضے میں لینے کا عندیہ، ماہرین نے خطرناک قرار دے دیا
دنیا1 week agoایران کی جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کیلئے نئی ہدایات، کئی کمپنیوں نے مسترد کر دیں
دنیا4 days agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoادائیگی کے مسائل کے باعث ایرانی تیل کے ٹینکر کا رخ چین موڑنے کی رپورٹ غلط : وزارتِ پیٹرولیم
جموں و کشمیر6 days agoلشکر طیبہ کا بین ریاستی دہشت گردی کے ماڈیول کا انکشاف، دو پاکستانیوں سمیت 5 گرفتار











































































































