ہندوستان
ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کی خود مختاری ہمارے وفاقی ڈھانچے کی بنیاد ہے: لوک سبھا اسپیکر

پٹنہ/نئی دہلی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اجلاسوں کی تعداد میں کمی اور مقننہ کے وقار اور احترام میں کمی کے رجحان پر تشویش اور رنج و غم کا اظہار کیا یہ بتاتے ہوئے کہ مقننہ بحث و مباحثہ کا مرکز ہے اور قانون سازوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کریں گے، لوک سبھا اسپیکر نے خبردار کیا کہ مقننہ اپنی نشستوں کی تعداد میں کمی کے ساتھ اپنے آئینی مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ موثر نظام الاوقات اور پارلیمانی وقت کے موثر استعمال کو ترجیح دیں تاکہ اہم قومی مسائل کو حل کیا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کی آواز کی مناسب نمائندگی ہو۔
مسٹر برلا نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ ہمارے ایوانوں کے وقار اور احترام کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ تمام جماعتیں ایوان میں اراکین کے رویے کے لیے داخلی ضابطہ اخلاق بنائیں تاکہ جمہوری اقدار کا احترام ہو۔
یہ بتاتے ہوئے کہ عوامی نمائندوں کو سیاسی نظریے اور وابستگی سے اوپر اٹھ کر آئینی وقار کی پیروی کرنی چاہیے، مسٹر برلا نے رائے دی کہ عوامی نمائندوں کو اپنے نظریات اور نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے صحت مند پارلیمانی روایات کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پٹنہ کے بہار لیجسلیچر احاطے میں 85ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس (اے آئی پی او سی) کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پریزائیڈنگ افسروں کو آئین کی روح اور اس کی اقدار کے مطابق ایوانوں کو چلانا چاہیے،مسٹر برلا نے رائے دی کہ پریزائیڈنگ افسران کو ایوانوں میں اچھی روایات اور اچھے طرز عمل قائم کرنا چاہیے اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ جمہوری اداروں کو مضبوط کرتے ہوئے پریزائیڈنگ افسران کو مقننہ کو عوام کے سامنے مزید جوابدہ بنانا چاہیے اور ان کے ذریعے عوام کی توقعات اور امنگوں پر پورا اترنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اے آئی پی او سی کی طرز پر ریاستی مقننہ کو اپنے مقامی اداروں کے لیے ان کی تربیت اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے پلیٹ فارم بنانا چاہیے۔
مقننہ کو مزید موثر اور کارگر نانے پر زور دیتے ہوئے مسٹر برلا نے پریزائیڈنگ افسروں کو قانون سازوں کے کام میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) اور سوشل میڈیا کے استعمال کو فروغ دینے کی تلقین کی۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ کو عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ قابل رسائی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ تکنیکی اختراعات کے ذریعہ قانون سازی کے کاموں کے بارے میں معلومات عام لوگوں تک پہنچائی جا سکتی ہیں۔ اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی ) پر مبنی ٹولز پارلیمانی اور قانون سازی کی کارروائیوں میں شفافیت اور تاثیر کو بڑھا سکتے ہیں، مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ نے پہلے ہی یہ عمل شروع کر دیا ہے جس کا نتیجہ برآمد ہو رہا ہے۔
لوک سبھا کے اسپیکر مسٹر اوم برلا نے 20 جنوری 2025 کو بہار قانون ساز اسمبلی، پٹنہ میں آئی پی او سی کا رسمی چراغ جلا کر ( آئی پی او سی ) ( آئی پی او سی ) 85 ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کا افتتاح کیا۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
سربراہ اجلاس سے الگ برطانیہ، عرب امارات، جاپان، کوریا اور مصر کے لیڈروں سے کی مودی نے بات
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے ایویاں میں جی-7 سربراہ اجلاس سے الگ برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کو دوطرفہ ملاقات کی مسٹر مودی نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے-میونگ، جاپان کی وزیر اعظم سنائے تاکائیچی، کینیا کے صدر ولیم روٹو اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی الگ الگ ملاقات کے دوران دوطرفہ اور عالمی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر اسٹارمر اور مسٹر مودی نے گزشتہ سال باہمی دوروں کے بعد سے ہندوستان-برطانیہ تعلقات میں مضبوط رفتار کا جائزہ لیا اور ’ویژن 2035‘ کے تمام اہم ستونوں—تجارت اور اقتصادی ترقی، دفاع اور سکیورٹی، ماحولیاتی کارروائی اور گرین انرجی، ٹیکنالوجی اور اختراع نیز تعلیم اور لوگوں کے باہمی تعلقات—میں ہوئی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے کے جلد نافذ ہونے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے مضبوط تعلیمی شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا اور بنگلورو میں یونیورسٹی آف لیورپول کی طرف سے اپنا کیمپس قائم کرنے اور ممبئی میں یونیورسٹی آف یارک اور یونیورسٹی آف برسٹل کے کیمپس کھولنے کے لیے حال ہی میں ہوئی پیش رفت کا ذکر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا اور یوکرین سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی حالات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے مشترکہ عزم کو دہرایا۔ مسٹر مودی اور مسٹر آل نہیان کے درمیان اس سال یہ تیسری ملاقات تھی جس سے ہندوستان-یو اے ای کی مضبوط اور متحرک اسٹریٹجک شراکت داری کا پتہ چلتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس سال جنوری میں صدر آل نہیان کے دورۂ ہندوستان اور مئی میں وزیر اعظم مودی کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتیجے میں ٹیکنالوجی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں ہوئی پیش رفت اور مثبت تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی حالات پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
وزیر اعظم نے مغربی ایشیا کے خطے میں مستقل امن، سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے آبنائے ہرمز سے مسلسل بلا رکاوٹ، محفوظ اور پرامن آمد و رفت اور تجارت جاری رکھنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے صدر آل نہیان کو اس سال کے آخر میں ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے برکس بربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
‘ٹیلی گرام بین’ پر راہل کا مرکزی حکومت پر الزام، ”پیپر لیک مافیا پر نہیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے حکومت“
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مبینہ ’ٹیلی گرام بین‘ کے تعلق سے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پیپر لیک روکنے کے نام پر حکومت اصل قصورواروں کے بجائے طالب علموں کو نشانہ بنا رہی ہے مسٹر گاندھی نے کہا کہ لاکھوں طالب علم برسوں سے ٹیلی گرام کا استعمال پڑھائی، نوٹس، ٹیسٹ سیریز، مباحثہ اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے کرتے ہیں۔ ایسے میں اس سہولت کو بند کرنا پیپر لیک کا حل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چور کو پکڑنے کے بجائے متاثرہ کے گھر پر تالا لگا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ قدم نہ تو مؤثر ہے اور نہ ہی پیپر لیک روکنے کا مستقل علاج۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر اس سے بھی مسئلے کا حل نہیں ہوا تو کیا اگلی پابندی واٹس ایپ پر لگائی جائے گی
کانگریس لیڈر نے کہا کہ امتحان کے دوران طالب علموں کی سخت تلاشی، جیبیں کاٹ کر جانچ اور سوالناموں کو فضائیہ (ایئرفورس) سے بھیجنے جیسے اقدامات محض دکھاوا ہیں۔ ان کے مطابق، حکومت پیپر لیک کے اصل مسئلے پر کارروائی کرنے سے بچ رہی ہے، جبکہ پیپر لیک مافیا نوجوانوں کے مستقبل سے لگاتار کھلواڑ کر رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ دکھاوٹی اقدامات کے بجائے پیپر لیک مافیا پر سخت کارروائی کی جائے، طالب علموں پر نہیں۔ مسٹر گاندھی نے انتباہ دیا کہ اگر نوجوانوں کی آواز نہیں سنی گئی تو ملک کا نوجوان اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا جانتے ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
نئی دہلی، کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر اپوزیشن کو نشانہ بنانے اور ہندوستانی جمہوریت کو کمزور کرنے کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ذریعے بدھ کو کہا، ”وزیر داخلہ امت شاہ 17 اپریل 2026 کو لوک سبھا میں حد بندی بلوں کو پاس نہیں کرا پانے کے بعد اپنی ”بے عزتی“ کی تلافی کرنے کے لیے لگاتار اپوزیشن پر حملے کر رہے ہیں۔“
مسٹر رمیش نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ کی طرف سے دیئے جانے والے لالچ کے باعث ایسے کئی لیڈر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں، جو محض دو سال پہلے مضبوط بی جے پی مخالف ایجنڈے پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان لیڈروں کو دیے جا رہے لالچ ”حیران کن“ ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر داخلہ ایک ” تنگ ذہنی اور دھوکہ دہی پرمبنی مہم“ چلا رہے ہیں، جو مختلف وسائل سے لیس ہیں اور مبینہ طور پر الگ الگ افراد کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنارہے ہیں اورلالچ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس مہم میں اخلاقیات کی تمام حدیں پار کی جا رہی ہیں لیکن بالاخر یہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی۔
یو این آئی اف اے
جموں و کشمیر5 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان4 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا7 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا7 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا5 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا6 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک




































































































