کبیر خان کے ساتھ دوبارہ کام کریں گے سلمان خان!

ممبئی، بالی ووڈ اداکار سلمان خان ایک بار پھر کبیر خان کی فلم میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔

سلمان خان نے ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ سپرہٹ فلم ایک تھا ٹائیگر میں کام کیا۔ اس کے بعد سلمان خان اور کبیر خان کی جوڑی بجرنگی بھائی جان میں ایک ساتھ نظر آئی، کافی عرصے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر نظر آ سکتی ہے۔

کبیر خان ان دنوں ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم ‘چندو چیمپئن’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سلمان خان کبیر خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ سلمان خان اے آر مروگداس کی فلم کے بعد کبیر سنگھ کی فلم کر سکتے ہیں۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں