ممبئی، اداکار کرن کرمرکر آنے والی فلم آرٹیکل 370 میں امت شاہ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے آرٹیکل 370′ میں یامنی گوتم نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جس کے ہدایت کار آدتیہ جھمبلے ہیں اور اسے آدتیہ دھر نے پروڈیوس کیا ہے لوگ اس فلم کے ہر کردار کو تعریف کر رہے ہیں، خواو وہ پریا منی ہو، ویبھو تتواوادی ہو، یا وزیر اعظم نریندر مودی کے طور پر ارون گوول، ہر کردار ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور لوگوں کو جو بات اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے، وہ ہے کرن کرمارکر کا امیت شاہ کا کردار ہے جو اس فلم میں امیت شاہ کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔یہ فلم کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے متعلق واقعات کو دکھاتی ہے۔
آرٹیکل 370 ایک ہائی آکٹین ایکشن پولیٹیکل ڈرامہ ہے۔جیوتی دیش پانڈے، آدتیہ دھر اور لوکیش دھر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 23 فروری 2024 کو پوری دنیا کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1510