(24فروری سالگرہ کے موقع پر)
ممبئی، ہمہ جہت صلاحیت کی مالک پوجا بھٹ نے نہ صرف ادکاری میں شہرت حاصل کی بلکہ فلمسازی اور ہدایت کاری میں بھی اپنی بہترین صلاحیت سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔
پوجا بھٹ کی پیدائش 24 فروری 1972 کو ممبئی میں ہوئی۔ وہ ہندی فلموں کے معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر مہیش بھٹ کی صاحب زادی ہیں۔
پوجا بھٹ نے اپنے کیرئر کا آغاز محض 17برس کی عمر میں اپنے والد کی ٹیلی فلم ’ڈیڈی‘ سے کیا تھا۔ یہ فلم ایک شرابی باپ اور اس کی بیٹی کے رشتے پر مبنی تھی۔ اس فلم میں شرابی باپ کا رول انوپم کھیر نے ادا کیا تھا۔ پوجا نے اپنی پہلی ہی فلم میں ادکاری کا لوہا منوایا۔ اس فلم کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔
پوجا بھٹ کو فلموں میں اصل شناخت فلم ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ سے ملی۔ یہ فلم آسکر وننگ فلم ’اٹ ہپینڈ ون نائٹ‘ ‘کا ری میک تھی۔ یہ فلم پوجا کے کیریر کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ مہیش بھٹ کی ہدایت کاری والی اس فلم میں پوجا کے اپوزٹ عامر خان تھے۔ اس فلم کے لئے پوجا بھٹ کو بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سال 1991 میں پوجا بھٹ کی دیگر فلم ’سڑک‘ ریلیز ہوئی۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ یہ فلم بھی ان کے والد مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بنی تھی۔ اس فلم میں کے ہیرو کا کردار سنجے دت نے ادا کیا تھا۔ سال 1992 میں ان کی ایک اور ٹیلی فلم پھر تیری کہانی یاد آئی ریلیز ہوئی۔اس فلم کو بھی ناظرین نے کافی پسند کیا۔
جاری۔یو این آئی۔ م س ۔