رجنی کانت نے فلم ‘کالکی 2898 اے ڈی’ کی تعریف کی

ممبئی، جنوبی ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار رجنی کانت نے فلم ‘کالکی 2898 اے ڈی’ کی تعریف کی ہے۔

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں، کالکی 2898 اے ڈی میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دیپیکا پاڈوکون اور دیشا پٹانی سمیت کئی شاندار فن کارشامل ہیں۔ وجینتی موویز کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 27 جون کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔

‘کالکی 2898 اے ڈی’ کو ناقدین اور شائقین کی جانب سے زبردست ریویز ملے ہیں۔ ایس ایس راجہ مولی، رام گوپال ورما، انل شرما، یش سمیت کئی مشہور شخصیات نے اس فلم کو سراہا ہے۔

جنوبی ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار رجنی کانت نے بھی کالکی 2898 اے ڈی کی تعریف کی ہے۔ رجنی کانت نے سوشل میڈیا پر لکھا، کالکی دیکھی۔ بہت خوب! کیا ایپک فلم ہے! @ڈائریکٹر ناگ اشون7 ہندوستانی سنیما کو ایک مختلف سطح پر لے گئے ہیں۔

میرے پیارے دوست @اشونی دت، @سینئر بچن، @پربھاس راجو، @کمل ہاسن، @دیپکا پاڈوکون اور # کالکی 2898 اے ڈی کی ٹیم کو دلی مبارکباد۔ حصہ 2 کا بے صبری سے انتظار ہے۔ گاڈ بلیس یو۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں