پاکستان کے مشہورفلم اداکارفواد خان وانی کپور کے ساتھ نظرآئیں گے

ممبئی، مشہور پاکستانی فلم اداکار فواد خان بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

فواد خان ‘اے دل ہے مشکل’، ‘خوبصورت’ اور ‘کپور اینڈ سنز’ جیسی بالی ووڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں، فواد جلد ہی وانی کپور کے ساتھ فلم میں نظر آ سکتے ہیں۔ فواد خان اور وانی کپور بین الاقوامی فلم پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے، فلم کی کہانی ان دو لوگوں کی ہے جن کا بریک اپ ہوگیاہے۔ دونوں ایک دوسرے کو مدد کی پیشکش کرتے ہیں اور اسی دوران دونوں میں محبت ہو جاتی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ستمبر سے شروع ہو کر نومبر تک جاری رہے گی۔

فواد اور وانی کی یہ فلم ایک کامیڈی فلم ہوگی۔ آرتی باگڑی اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گی۔ فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں