سلمان خان کی فلم سکندر کا پہلا گانا زہرہ جبین ریلیز

ممبئی، بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر کا پہلا گانا نام زہرہ جبیں ریلیز ہوگیا ہے۔

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا پہلا گانا زہرہ جبین ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کو اے۔ آر مروگاداس نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کررہے ہیں۔

گانا “زہرہ جبین” اس عید کو خاص بنانے کے لیے بالکل پرفیکٹ ہے۔زبردست بیتس، شاندار کوریوگرافی اور سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی دمدار کیمسٹری کے ساتھ، “زہرہ جبین” دلوں اور ڈانس فلور پر آگ لگانے کے لیے تیار ہے۔ اس گانے کو بڑے لیول پر شوٹ کیا گیا ہے۔ اس گانے میں شاندار ویژول کے ساتھ زبردست گرینڈ سیٹ اپ اور بہت سےڈانسرز کی انرجی دیکھنے کو ملتی ہے، جو اسے اور بھی دھماکے دار بنادیتا ہے۔ پہلی ہی بیٹ سے جشن کا ماحول بن جاتا ہے۔

جیسے جیسے سکندر کی عید ریلیز قریب آ رہی ہے، زہرہ جبین اس فلم کی حیرت انگیز دنیا کی جھلک دکھانے والاپرفیکٹ گانا ثابت ہوارہاہے ۔ قابل ذکرہے کہ سلمان خان آنے والی عید پر ‘سکندر’ کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آ رہے ہیں۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں