دنیا
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

واشنگٹن، خلیجی اتحادیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو سخت وارننگ دی ہے کہ حملے کی صورت میں ایران کے میزائل اب بھی شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکہ کی نو منتخب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی پیش قدمی اور ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوششوں کے دوران، خلیجی ریاستوں نے امریکی حکام کو انتباہ جاری کیا ہے کہ تہران کا میزائل پروگرام اب بھی اس قدر طاقتور ہے کہ وہ خطے میں امریکی مفادات کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی اتوار یکم فروری کی رپورٹ کے مطابق، دو مغربی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ محاذ آرائی میں پہنچنے والے نقصان کے باوجود ایران کے میزائل پروگرام کے کلیدی حصے مکمل طور پر فعال ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تہران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کو دوبارہ مستحکم کر لیا ہے، خاص طور پر دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں موجود تنصیبات کو نشانہ بنانا مشکل ہے۔
سابق ایرانی سفارت کار اور تجزیہ کار امیر موسوی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے بعد ایران نے میزائلوں کی پیداوار میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سطح سمندر سے ہزاروں میٹر بلند پہاڑی اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک کے ذریعے امریکہ کو بالواسطہ پیغامات بھیجے ہیں کہ مستقبل میں کسی بھی جوابی کارروائی کی صورت میں ایرانی ردعمل “علامتی یا محدود” نہیں ہوگا، بلکہ خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈے براہ راست نشانے پر ہوں گے۔
امریکی دفاعی ماہر ڈیوڈ روچ نے خبردار کیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے فضائی دفاعی نظام کے مقابلے میں ایران کے پاس میزائلوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ ایرانی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایران فوجی حملے کے سائے میں کسی بھی مذاکرات کو مسترد کرتا ہے
دوسری جانب یورپی حکام کا ماننا ہے کہ امریکی دباؤ نے ایران کے اندرونی استحکام کو مزید تقویت دی ہے اور تہران اب “بھرپور جنگ” کے لیے خود کو تیار ظاہر کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
خطے کے تنازعہ میں روس کے ممکنہ کردار پر حزب اللہ کی مثبت توقعات
بیروت، حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے ڈپٹی ہیڈ محمود قماطی نے اسپوتنک کو بتایا کہ حزب اللہ کو امید ہے کہ روس، جس کے ایران سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، خطے میں جاری تنازعہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
محمود قماطی نے کہا کہ ’’آج روس، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات اور علاقائی سطح پر لبنان اور کئی عرب ممالک کے ساتھ مخلصانہ روابط کی بدولت ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور ہمیں ایسی ہی امید ہے۔ لیکن بدقسمتی سے، امریکہ کسی بھی روسی کردار کی راہ میں رکاوٹیں اور دیواریں کھڑی کر رہا ہے۔‘‘
مسٹر قماطی کے مطابق، آج امریکہ اور خاص طور پر ٹرمپ نے ایران پر اثر انداز ہونے اور جنگ بندی کے حصول کے لیے روس کی طرف رجوع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جلد یا بدیر، انہیں روس کی ضرورت پڑے گی۔‘‘
حزب اللہ کے رہنما نے خطے میں روس کے موقف، اس کی پالیسیوں اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری سمیت انسانی اور ریاستی حقوق کے تحفظ کے عزم کو مثبت قرار دیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ خطہ امریکی تسلط، جارحیت، قتل و غارت اور تباہی کی لپیٹ میں ہے۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
امریکی سینٹکام پیر سے ایران کی بحری ناکہ بندی شروع کرے گا
نیویارک،
امریکہ کی مرکزی فوجی کمان (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روزہندستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ایران کی سمندری ناکہ بندی شروع کرے گی۔
سینٹکام کے بیان کے مطابق، “امریکی افواج صدر کے اعلان کے مطابق 13 اپریل کو امریکی وقت صبح 10 بجے ایران کی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والی تمام بحری آمد و رفت کو روکنے کے لیے کارروائی شروع کریں گی۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ناکہ بندی بلا امتیاز ہوگی، یعنی تمام ممالک کے جہازوں پر یکساں طور پر نافذ ہوگی جو ایران کی بندرگاہوں یا اس کے ساحلی علاقوں، بشمول خلیج فارس اور خلیج عمان کی بندرگاہوں، میں آتے جاتے ہیں۔
تاہم، سینٹکام نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ان جہازوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی جو ایرانی بندرگاہوں کے علاوہ دیگر ممالک کی بندرگاہوں کے لیے جا رہے ہوں۔
دریں اثنا، اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اعلان کیا کہ امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ان تمام جہازوں کی نگرانی اور روک تھام کرے گا جو ایران کو راستہ استعمال کرنے کے لیے ادائیگی کرتے ہیں۔
یو این آئی اسپوتنک، ایم جے
دنیا
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ
ماسکو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق یہ حالیہ برسوں کا بڑا اضافہ ہے۔
اتوار کے روز جی ایم ٹی 22:01 بجے (ہندوستان میں پیر کی صبح 3:31 بجے)، جون کے لیے برینٹ کروڈ کی قیمت 7.76 فیصد بڑھ کر 102.59 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ مئی کے لیے ڈبلیو ٹی آئی 8.2 فیصد اضافے کے ساتھ 104.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
سنیچر کے روز اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا تھا۔ اس سے قبل بدھ کی رات صدر ٹرمپ نے تہران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ اتوار کی صبح امریکی وفد کے سربراہ، نائب صدر جے ڈی وینس نے اعلان کیا کہ طویل مذاکرات کے باوجود ایران اور امریکہ کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے بعد امریکی وفد بغیر کسی ڈیل کے وطن واپس روانہ ہو رہا ہے۔
اتوار کے روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی شروع کر دے گا۔ انہوں نے امریکی بحریہ کو ان تمام جہازوں کو ٹریک کرنے اور روکنے کی ہدایت بھی دی جنہوں نے آبنائے سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی کی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز جی ایم ٹی 14:00 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے) سے ایران کی بندرگاہوں کی طرف جانے اور وہاں سے نکلنے والی ہر قسم کی بحری نقل و حرکت کی ناکہ بندی کی جائے گی۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل تصادم میں مارے گئے شخص کی شناخت اے ٹی ایم کارڈ سے ہوئی
جموں و کشمیر1 week agoجموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟
دنیا6 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق تشویشناک دعویٰ، قیادت پر سوالات اٹھنے لگے
دنیا6 days agoایران میں کریک ڈاؤن تیز، مخالفین کے سہولت کاروں کے خلاف فوری فیصلوں کی ہدایت
ہندوستان5 days agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
دنیا1 week agoپاسدارانِ انقلاب کا ریاض حملے میں ملوث ہونے سے انکار
دنیا1 week agoامریکہ۔ ایران جنگ: ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر تبادلہ خیال
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایرانی افزودہ یورینیئم قبضے میں لینے کا عندیہ، ماہرین نے خطرناک قرار دے دیا
دنیا1 week agoایران کی جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کیلئے نئی ہدایات، کئی کمپنیوں نے مسترد کر دیں
دنیا4 days agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoادائیگی کے مسائل کے باعث ایرانی تیل کے ٹینکر کا رخ چین موڑنے کی رپورٹ غلط : وزارتِ پیٹرولیم
جموں و کشمیر6 days agoلشکر طیبہ کا بین ریاستی دہشت گردی کے ماڈیول کا انکشاف، دو پاکستانیوں سمیت 5 گرفتار








































































































