جموں و کشمیر
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کیا اننت ناگ اورکولگام اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، صورتحال ا ورنقصانات کا جائزہ

دونوں اضلاع کے اعلیٰ حکام کیساتھ الگ الگ میٹنگ
کہاآئندہ سیلاب سے نمٹنے اور تباہ شدہ ڈھانچے کی مستقل بحالی کےلئے ایک طویل المدتی منصوبہ تیار کرنے کی فوری ضرورت
حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کےساتھ کھڑی ،ریلیف اور مدد فراہم کرنے کےلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے
اننت ناگ،کولگام : جے کے این ایس : سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ جاری رکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کو اننت ناگ اور کولگام اضلاع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب زدہ علاقوںکی تازہ صورتحال کاجائزہ لینے کیساتھ ساتھ اورسیلاب سے متاثرہ لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت متاثرہ آبادی کےساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور تمام ضروری تعاون فراہم کرے گی۔جے کے این ایس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ جاری رکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کو اننت ناگ ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مدد کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ان کے ساتھ نائب وزیر اعلی سریندر چودھری، وزیر سکینہ ایتو، وزیر جاوید رانا، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر سوگامی اور ضلع کے متعلقہ ارکان اسمبلی بھی تھے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے کے مختلف علاقوں اور ضلع کے دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تاکہ حالیہ شدید بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ان کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، کابینہ کے وزراءجاوید رانا اور سکینہ ایتو، اور الطاف کالو، مجید لارمی، ڈاکٹر بشیر ویری، ریاض خان اور ظفر کھٹانہ سمیت کئی قانون ساز بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے مہدی کدل، دیوا کالونی، اشگی پورہ پل اور ضلع کے دیگر علاقوں کا دورہ کرکے نقصان کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بحالی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر تیز کیا جائے اور متاثرہ علاقوں تک ضروری سامان کی بلا تاخیر پہنچنے کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فرخ الدین سمیت ضلع انتظامیہ کے افسران بھی شامل تھے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اننت ناگ میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے ڈاک بنگلو اننت ناگ میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ جس میں نائب وزیراعلیٰ کے علاوہ وزرائ،مشیر اور ضلع اننت ناگ کے اعلیٰ سیول وپولیس حکام بھی موجودتھے ۔وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ریلیف اور بحالی میں تیزی لانے، ضروری خدمات کی بحالی، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت، کمزور پشتوں کو مضبوط کرنے اور متاثرہ آبادی کے لیے خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اسکے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کولگام ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوںسے بات چیت کی۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مدد کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی اور گھروں، سڑکوں اور عوامی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف اور مدد فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے کولگام میں ضلعی افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے سڑکوں اور بجلی کی سپلائی کی تیزی سے بحالی، سیلاب سے بچاو ¿ کے کاموں کو مضبوط بنانے، امداد کی بروقت تقسیم اور موثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے محکموں کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر زور دیا۔
انہوں نے سیلاب سے نمٹنے اور تباہ شدہ ڈھانچے کی مستقل بحالی کےلئے ایک طویل المدتی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
جموں و کشمیر
جنوبی کشمیر رینج کے ڈی آئی جی نے پلوامہ میں جرائم اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
سری نگر، جنوبی کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جاوید اقبال مٹو نے پیر کے روز پلوامہ میں جرائم اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، جس میں انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے چوکسی بڑھانے اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
پلوامہ ضلع پولیس لائنز میں ایس ایس پی پلوامہ تنوشری اور دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاوید اقبال مٹو نے جاری تحقیقات، این ڈی پی ایس مقدمات اور مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ خفیہ نیٹ ورک کو مضبوط بنایا جائے، مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر کیا جائے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کی چوکسی برقرار رکھی جائے۔
انہوں نے ضلع میں انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں اور اینٹی ٹیرر گرڈ کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے موجودہ سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران ملک مخالف عناصر کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان رابطہ بڑھانے، علاقے پر کنٹرول مضبوط کرنے اور خفیہ نظام کو مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔
افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر وقت بلند سطح کی چوکسی برقرار رکھیں اور کسی بھی سکیورٹی چیلنج کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔
یو این آئی۔ اے ایم۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پیر کی صبح رام نگر سے ادھم پور جا رہی ایک بس کے گہری کھائی میں گر جانے سے کم از کم 16 مسافر ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مسافروں کو لے جانے والی بس ضلع کی رام نگر تحصیل کے کانوٹے موڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 16 مسافر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔” پولیس، مقامی لوگوں اور فوج کے جوانوں نے حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ زخمیوں کو ادھم پور کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے ادھم پور کے ڈی سی منگا شیرپا سے بات کی، کیونکہ ایک گھنٹہ پہلے کانوٹ گاؤں کے قریب رام نگر سے ادھم پور جانے والی ایک مسافر بس کے حادثے کی خبر موصول ہوئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’بچاؤ کی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں۔ کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔” ڈاکٹر سنگھ نے لکھا کہ وہ مقامی انتظامیہ اور راجندر شرما کی قیادت میں مقامی کارکنوں کی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’’ادھم پور میں ہونے والا سڑک حادثہ انتہائی دردناک ہے۔ میری گہری ہمدردی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ خدا انہیں صبر عطا فرمائے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ میں نے ضلع انتظامیہ، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور محکمہ صحت کو متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔”
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
جموں و کشمیر
جموں کشمیر میں کالعدم جماعتِ اسلامی اور ایف اے ٹی سے وابستہ 58 پرائیویٹ اسکول حکومت کی تحویل میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے کالعدم تنظیم جمعات اسلامی اور اس کی تعلیمی شاخ فلاحِ عام ٹرسٹ سے وابستہ 58 نجی اسکولوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
یہ کارروائی اس اقدام کے تقریباً آٹھ ماہ بعد کی گئی ہے، جب حکومت نے جماعت سے منسلک 215 اسکولوں کو اپنے کنٹرول میں لیا تھا۔ واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے 2019 میں جماعتِ اسلامی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
جموں و کشمیر کے محکمۂ تعلیم کے سیکریٹری کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے مزید 58 فعال اسکولوں کی نشاندہی کی ہے، جو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر جماعتِ اسلامی یا فلاحِ عام ٹرسٹ سے منسلک پائے گئے ہیں۔ حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ ان اسکولوں کی انتظامی کمیٹیوں کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی ہے یا ان کے خلاف خفیہ رپورٹ موجود ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ماتحت محکمۂ تعلیم نے ضلع مجسٹریٹس/ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان اسکولوں کا نظم و نسق اپنے ہاتھ میں لیں اور مناسب جانچ کے بعد نئی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کی تجویز پیش کریں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکولی تعلیم کے محکمے کے ساتھ مشاورت اور تال میل کے ذریعے ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
حکم جاری ہونے کے بعد حکام نے ہفتہ کے روز ان اسکولوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ان 58 اداروں میں سے سب سے زیادہ 29 بارہمولہ ضلع میں ہیں، جبکہ پلوامہ میں 7، کولگام اور کپواڑہ میں 5-5 اسکول شامل ہیں۔ اننت ناگ اور بڈگام میں 4-4 جبکہ بانڈی پورہ میں 2 اسکولوں کو کنٹرول میں لیا گیا ہے، جب کہ شوپیان اور سری نگر میں ایک ایک اسکول شامل ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا4 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر4 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
جموں و کشمیر4 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا





































































































