جموں و کشمیر
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیاں برقرار، 16 جنوری کو برف باری کا امکان

سری نگر، وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج قائم رہنے کے بیچ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
ماہر موسمیات فیضان عارف نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 15 جنوری کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں ایک مغربی ہوا کی آمد کے باعث 16 جنوری کو کشمیر کے کچھ حصوں میں ہلکی برف باری جبکہ جموں کے کچھ حصوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران گلمرگ، سونہ مرگ اور اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع کے بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے جبکہ ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔
ماہر موسمیات کے مطابق وادی میں 17 جنوری کو موسم خشک رہنے کا مکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 18 جنوری کو بھی موسم خشک رہنے کی ہی توقع ہے تاہم اس دوران کپوارہ، بانڈی پورہ، اننت ناگ (شمال کی طرف) اور گاندربل کے بالائی علاقوں میں ہلکی پھلکی برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 19 اور 20 جنوری کو بھی موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم اس دوران کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
فیضان عارف نے بتایا کہ 21 جنوری کو ایک اور کمزور مغربی ہوا داخل ہوسکتی ہے۔
ادھر مطلع صاف رہنے سے وادی کے شبانہ درجہ حرارت مزید گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسر مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وسطی کشمیر میں واقع وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی22.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا باد شاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ یہ چلہ ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری باری کے لئے مشہور ہے۔
یو این آئی – ایم افضل
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی کارروائی، کٹھوعہ میں چرس کے ساتھ اسمگلر گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز ریاست کے ضلع کٹھوعہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔
جاری ایک بیان میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی نگرانی میں منشیات کے خلاف جاری مہم (“وار آن ڈرگز”) کے تحت معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں، جموں و کشمیر پولیس نے لکھن پور کے بسوہلی موڑ علاقے کے پاس سے 1 کلو گرام چرس برآمد کر کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران ان کی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موصولہ خفیہ اطلاعات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، تھانہ لکھن پور کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بسوہلی موڑ پر ناکہ بندی اور خصوصی تلاشی کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکا۔ اس موٹر سائیکل کو ساحل ورما نامی شخص چلا رہا تھا جو کٹھوعہ کا رہائشی ہے، جبکہ اس کے ساتھ اس کا ایک ساتھی مکیش کمار بھی سوار تھا۔
تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 1 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس (کٹھوعہ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی غیر قانونی اور مشکوک سرگرمی کے بارے میں پولیس کو ہیلپ لائن نمبر 112 یا 09858034100 پر فوری اطلاع دیں۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کی شناخت کو مکمل طور پر صیغہ راز (خفیہ) میں رکھا جائے گا۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
جموں و کشمیر
کشمیر کے بارہمولہ میں ٹیمپو ٹریولر الٹنے سے اڈیشہ کے آٹھ سیاح زخمی
سری نگر، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گلمرگ-ٹنگمرگ سڑک پر بدھ کے روز ایک ٹیمپو ٹریولر الٹ جانے سے اڈیشہ کے آٹھ سیاح زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق گاڑی میں 11 سیاح سوار تھے اور وہ گلمرگ سے ٹنگمرگ جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔
حادثے کے فوراً بعد تمام سیاحوں کو طبی معائنے اور علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق آٹھ سیاحوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ تین سیاح محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ زخمیوں میں سے دو افراد کو مزید بہتر علاج کے لیے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
آر آر یو اور جے کے ایس ڈی آر ایف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، جموں و کشمیر میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو فروغ ملے گا
سرینگر، جموں و کشمیر میں آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ردِعمل کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے راشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو)، جموں و کشمیر کیمپس نے منگل کے روز جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (جے کے ایس ڈی آر ایف) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
حکام کے مطابق اس اشتراک کا مقصد آر آر یو کی تعلیمی مہارت اور جے کے ایس ڈی آر ایف کے عملی تجربے کو یکجا کرتے ہوئے آفات کے انتظام کے شعبے میں تربیت، تحقیق اور صلاحیت سازی کو فروغ دینا ہے۔
دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام تیار کرنے، مشترکہ طور پر تعلیمی و تربیتی کورسز کی اسناد جاری کرنے اور خطے میں آفات سے نمٹنے کے تربیتی مراکز کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
معاہدے کے مطابق دونوں ادارے علم اور تجربات کے تبادلے اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ورکشاپس، سیمینارز، لیکچرز اور قلیل مدتی تربیتی پروگراموں کے انعقاد میں بھی قریبی تعاون کریں گے۔
ایم او یو کے تحت مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ کے تبادلے، تعلیمی وسائل اور علمی معلومات کے اشتراک کی راہیں بھی ہموار ہوں گی، جس سے آفات کے انتظام کے شعبے میں جدت اور سیکھنے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ معاہدہ سرینگر میں اے جی میر، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اور کمانڈنٹ جنرل، ہوم گارڈز، سول ڈیفنس و ایس ڈی آر ایف جموں و کشمیر کے دفتر میں دستخط کیا گیا۔
اس موقع پر حکام نے کہا کہ یہ شراکت داری ایک زیادہ مضبوط اور آفات سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار جموں و کشمیر کی تعمیر کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس میں تربیت یافتہ افرادی قوت اور تحقیق پر مبنی حل کلیدی کردار ادا کریں گے۔
حکام کے مطابق تعلیمی علم اور عملی میدان کے تجربے کو یکجا کرکے آر آر یو اور جے کے ایس ڈی آر ایف مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں اور عوامی تحفظ کو مؤثر طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر5 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان5 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا7 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا7 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا6 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا5 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک




































































































