تازہ ترین
ہمہامہ میں قرنطینہ مرکز میں حاملہ خاتون کے بچے کی موت

طبی عملے پر غفلت برتنے کا الزام،رشتہ ادروں کا احتجاج،غیر جانب دارنہ تحقیقات کا مطالبہ
سرینگر: ہمہامہ بڈگام کے ایک سرکاری قرنطینہ مرکز میں موجود ایک حاملہ خاتون کو بر وقت ہسپتال نہ پہنچانے کے نتیجے میں بچہ کی موت واقع ہوئی ہے۔اس دوران خاتون کے رشتہ داروں نے انتظامیہ اورطبی عملے کے خلاف زور دار احتجاج کر کے الزام عائد کیا ہے، کہ ان کی لا پرواہی کے باعث بچہ لقمہ اجل بن گیا۔
انہوں نے واقعے کے حوالے سے غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں قائم ایک سرکاری قرنطینہ مرکزمیں رکھی گئی ایک حاملہ خاتوں کو بر وقت طبی سہولیات فراہم نہ اور ہسپتال پہنچانے میں تاخیر کر کے باعث ان کے جسم میں پل رہا بچہ فوت ہوا ہے۔
اس دوران خاتوں کے رشتہ داروں نے اس واقعے کے خلاف زوردار احتجاج کرتے ہوئے انتظامہ اور طبی عملے پر کوتاہی کا الزام عائد کیاہے۔
خاتون کے رشتہ داروں نے بتایا وہ ہمہامہ کے ایک قرنطین مرکز میں تھی،جہاں اسے بدھ کے صبح سخت درد محسوس ہوا،جس دوران یہاں انچارج قرنطینہ مرکز نے صبح نو بجے کے قریب بلاک میڈیکل افسر کو اس حساس معاملے کے حوالے سے مطلع کیا،رشتہ داروں کے مطابق اس دوران یہاں افسر موصوف نے ایمولنس گاڑی روانہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے، تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باجود بھی گاڑی روانہ نہیں کی گئی ہے،جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون کی حالت اور زیادہ بگڑ گئی ہے اور درد نے مزید شدت اختیار کی ہے۔
احتجاجی رشتہ داروں نے اس حوالے سے مزید بتایا اس دوران کئی گھنے بعد یہاں ایمولنس گاڑی پہنچی جس دوران خاتون نے مردہ بچے کو جنم دیا ہے،رشتہ داروں نے بتایا اگر گاڑی بر وقت پہنچ جاتی تو ممکنہ طور نو زائدبچ سکتاتھا۔ اس دوران یہاں موجود خاتون کے رشتہ داروں نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے وطبی عملے پر لا پر واہی کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے بتایا انتظامیہ انکی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔رشتہ داروں نے اس حوالے غیر جانب دارنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کے حوالے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔اس دوراناگر چہ کشمیر نیو زسروس نے علاقے میں تعینات کسی افسر سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہو سکا۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
تہران، ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے کویت میں واقع احمد الجابر امریکی فضائی اڈے پر ڈرون حملہ کرکے اہم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جسے حالیہ امریکی کارروائیوں کا جواب قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں میں لڑاکا طیاروں کے ہینگرز، سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اور فوجی سازوسامان کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جزیرہ قشم میں ایک رہائشی مکان پر ہونے والے امریکی حملے کے ردعمل میں کی گئی۔
ایرانی فوج کے مطابق کویت میں واقع احمد الجابر فضائی اڈہ خطے میں امریکی فضائی نگرانی اور عسکری کارروائیوں کے لیے ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے حملے کا یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ تاہم اس دعوے پر امریکہ یا کویت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
راہل گاندھی کا مودی اور امت شاہ پر نوجوانوں کی آواز دبانے کا الزام
نئی دہلی، کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت جین زی کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا، “مودی اور امت شاہ، آپ جین زی کو خاموش نہیں کرا سکتے۔ پہلے آپ نے ان کی ہڈیاں توڑیں، اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرا رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “آپ ہندوستان کا ماضی ہیں، اس لیے ہندوستان کے مستقبل کے ساتھ اپنے رویے میں احتیاط برتیں۔”
راہل گاندھی کے اس بیان کو ملک میں حالیہ واقعات اور نوجوانوں کے خلاف کارروائیوں کے تناظر میں حکومت پر ایک سخت سیاسی حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
مسلم ممالک اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار رہیں: عباس عراقچی
تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کی ایک بندرگاہ پر دو جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کے واقعے کو اسرائیل کا “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقصد خطے کے امن کو سبوتاژ کرنا اور مسلم ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ سب کو اسرائیل کی ان سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز سے ہوشیار رہنا چاہیے، جن کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا اور امن کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ خطرہ واضح اور مشترکہ ہے، جو پوری مسلم دنیا کے اتحاد کو لاحق ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مصر کو اپنا دوست اور خطے میں ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے، جبکہ مصر کی سلامتی اور استحکام تہران کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
دنیا7 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
جموں و کشمیر1 week agoسکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
دنیا1 week agoامریکہ سعودی جوہری معاہدہ ہماری قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ
دنیا1 week agoامریکی حملے جاری رہے تو نئی حکمتِ عملی اپنائیں گے: ایران کا انتباہ
دنیا1 week agoہم تیل نہیں بیچیں گے تو کوئی اور بھی نہیں بیچ سکے گا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoحزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے اسرائیل کا مکمل انخلاء ضروری ہے: صدر عون





































































































