پاکستان
پاکستان میں 18851 افراد کورونا وائرس سے متاثر، اموات 432 تک پہنچ گئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور آج مزید نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 18851 ہوگئی جبکہ اموات 432 تک پہنچ چکی ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کو 2 ماہ سے زائد عرصہ گزرچکا ہے اور اس دوران پاکستان میں ابتدا میں تو کیسز کے بڑھنے کی رفتار کم تھی بعد ازاں اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
26 فروری کو ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کے بعد سے 31 مارچ تک مجموعی کیسز کی تعداد 2000 سے زائد تھی جبکہ اس عرصے میں 8 اموات ہوئی تھیں۔
تاہم اپریل کے آغاز سے کورونا وبا کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا اور صرف ایک ماہ یعنی 30 اپریل تک ملک میں متاثرین ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اسی عرصے میں 359 اموات بھی ہوئیں۔
جس کے بعد ماہ مئی کا آغاز ہوا اور ابھی اس ماہ کے 2 ہی دن گزرے ہیں کہ وائرس کے کیسز ساڑھے 18 ہزار سے بڑھ گئے جبکہ اموات بھی 400 کا ہندسہ عبور کرگئیں۔
آج (3 مئی) کو بھی ملک میں کورونا وبا کے نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔
اسلام آباد
صبح سویرے آنے والے اعداد و شمار میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 28 کیسز کی تصدیق کی گئی۔
سرکاری سطح پر کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 365 سے بڑھ کر 393 تک پہنچ گئی۔
گلگت بلتستان
اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
ان نئے کیسز کے بعد گلگت بلتستان میں بھی کورونا کے متاثرین 340 سے بڑھ کر 356 تک پہنچ گئے۔
آزاد کشمیر
علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں بھی مزید ایک فرد اس وائرس کا شکار ہوگیا۔
اگرچہ اس وقت ملک کا سب سے کم متاثرہ حصہ آزاد کشمیر ہے اور وہاں کیسز میں اضافے کی شرح بھی کم ہے تاہم ایک نئے کیس کے بعد آزاد کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 67 ہوگئی۔
صحتیاب افراد
ان کیسز کے باوجود موجودہ مریضوں کے لیے حوصلہ افزا بات دیگر متاثرین کا جلد صحتیاب ہونا ہے۔
ملک میں جس طرح کیسز بڑھ رہے ہیں اسی طرح شفا پانے والے افراد کی تعداد میں بھی درجنوں تو کبھی سیکڑوں کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مزید 64 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔
جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 4817 ہوگئی۔
ملک کی مجموعی صورتحال
ملک کی مجموعی صورتحال پر ایک نظر ڈالیں تو اس وقت سندھ اور پنجاب کے کیسز میں زیادہ بڑا فرق نہیں ہے۔
سندھ میں کیسز کی تعداد 7102 جبکہ پنجاب میں 6854 ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں 2907 افراد متاثر ہیں جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد 1172 ہوچکی ہے۔
اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد مجموعی طور پر 393 افراد متاثر ہوئے ہیں تو وہیں گلگت بلتستان میں یہ تعداد 356 ہے۔
مزید برآں آزاد کشمیر میں اب تک 67 لوگوں کو یہ وائرس متاثر کرچکا ہے۔
دوسری جانب ملک میں اموات کے حساب سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا متاثر ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا: 172
سندھ: 122
پنجاب: 115
بلوچستان: 16
اسلام آباد: 04
گلگت بلتستان: 03
آزاد کشمیر: کوئی نہیں
پاکستان میں کورونا وائرس
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔
تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک ساڑھے 18 ہزار سے زائد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں اموات
ملک میں 18 مارچ کو کورونا وائرس سے پہلی موت خیبرپختونخوا میں ہوئی جس کے بعد 31 مارچ تک مجموعی اموات 26 تک پہنچیں۔
تاہم یکم اپریل سے لے کر 30 اپریل تک مزید 359 اموات دیکھی گئیں، بعد ازاں مئی کے آغاز میں ہی ملک میں اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی یے اور یہ کورونا وائرس سے متعلق تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان
ابراہم معاہدہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا ابراہم معاہدہ پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں کیونکہ یہ ملک کے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔
نجی نیوز چینل ’’سما‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’میرا نہیں خیال کہ ہم کسی ایسے معاہدے میں شامل ہوں گے جو ہمارے بنیادی نظریات کے خلاف ہو۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’اس وقت نہ ہم نے کوئی اقدام اٹھایا ہے اور نہ ہی کسی نے باضابطہ طور پر ہمیں اس معاہدے میں شامل ہونے کیلئے کہا ہے۔‘‘
وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں، اس لیے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ممکن نہیں جن پر ’’ایک دن کا بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ’’ہمارا واضح مؤقف ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں، اور ہم واحد ملک ہیں جس کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام تک شامل نہیں ہے۔‘‘
ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر اور اردن سمیت دیگر مسلم ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بعد ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔
یواین آئی۔ م س
پاکستان
امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو تیز کرنے کیلئے پاکستان نے کوششیں تیز کردیں
اسلام آبادم، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کو تیز کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
چھ ہفتوں سے جاری نازک جنگ بندی کے باوجود جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت محدود رہی ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عالمی معیشت پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے “درست جوابات” حاصل کرنے کے لیے چند دن انتظار کرسکتے ہیں، تاہم وہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے دوران اپریل میں اعلان کردہ جنگ بندی ختم کر کے دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہرایا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ نئے حملے ایک علاقائی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایرانی حکومت نے امریکہ کو اپنی تازہ پیشکش پیش کی ہے، جس میں پابندیاں ہٹانے، منجمد اثاثے آزاد کرنے، امریکی فوجیوں کے انخلا اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول جیسے مطالبات شامل ہیں۔
دریں اثنا ثالثی کوششوں کے سلسلے میں، پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کےدورہ تہران کی توقع ہے۔ مزید برآں، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت کے لیے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بیجنگ حکومت نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تنازعات کے باعث عالمی توانائی ترسیل کا اہم مرکز آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند ہے۔ ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آبنائے میں “کنٹرول شدہ بحری علاقہ” قائم کر دیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق چین اور جنوبی کوریا کے کچھ آئل ٹینکر ایران کے تعاون سے آبنائے سے گزر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی، پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میزائل تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے کو سراہا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں اور جدید میزائل ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
ٰیواین آئی۔ م س
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
کھیل1 week agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
ہندوستان6 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا4 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا5 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا1 week agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا6 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا7 days agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
دنیا6 days agoیہ بھی ممکن ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر سے کبھی ملاقات کروں: ٹرمپ








































































































