تازہ ترین
کولگام میں بیٹے کی ہلاکت کے 2سال بعد جنگجو کی والدہ گرفتار

خاتون غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث،کیس پہلے درج کیا تھا:پولیس
پولیس نے جنگجوؤں کے کنبے کو ثبوت کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں لائی:آئی جی پی
خبراردو:-
سرینگر: جموں کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک جاں بحق جنگجو کی والدہ کو گرفتار کر کے اننت ناگ کے زنانہ پولیس تھانہ منتقل کیا۔اس دوران آئی جی پی کشمیرزون، وجے کمار نے بتایا کہ جنگجوؤں کے رشتہ داروں کو ثبوت کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے کہاکہ جو بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو گا،اُس کے خلاف باضابطے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے بتایا گرفتارخواتین کے خلاف سال2018ء میں ایک کیس درج تھا جس سلسلے میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے ایک سابق جنگجو کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے،اس دوران دو گرفتاریوں کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر گشت کر رہی تھی،اور ان پوسٹ میں عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا سابق جنگجوجو دو سال قبل ایک معرکہ آرائی میں جان بحق ہوا ہے کی والدہ نسیمہ بانوں زوجہ عبد السلام ساکن ران پورہ قیموہ کولگام پولیس نے 20جون 2020کو گرفتار کر لیا ہے اس دوران واقعے کے خبر گزشرہ دو روز سے سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ جب مزکورہ جنگجوحیات تھا تو ان کی والدہ نے انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ اسلحہ کے ساتھ ایک تصویر کھینچی تھی جو مہلوک جنگجو کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔اس دوران اتوار کے روز مزکورہ واقعے کے حوالے سے ایک خر بھی سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پرت وائرل ہوئی ہے جس میں لوگوں نے سخت برہمی اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے کے ساتھ ہی پولیس نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گرفتار خاتوں کو ایک کیس زیر نمبر30/2018/13B,17,18,18B,19,39غیر قانونی دفعات کے تحت درج تھے۔پولیس نے بتائیا خاتون گرفتاری اس کی گرفتاری قانون کی دفعات کی تعمیل میں کی گئی تھی اور اس کی گرفتاری کے بعد سے ہی اسے پولیس تھانہ اننت ناگ میں قانونی طور پر منظور کیا گیا ہے۔ اور گرفتار خاتون سنگین فوجداری مقدمے میں ملوث ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ خاتون کی تصویر جس میں وہ خودکار ہتھیاروں کا مجموعہ بنا رہی ہے اور اپنے بیٹے کے پاس کھڑی کر رہی ہے جو اس وقت ایک سرگرم دہشت گرد تھا یہ سب کچھ بولتا ہے۔
انہوں نے بتایا بندق اٹھا کر بیٹے کے ساتھ تصویر کھینچا جرم کی ابتدا ہے جبکہ خاتون اس کے علاوہ متعدد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے بتایا خاتون نوجوانوں کو جنگجوکے صف میں شامل کرنے کے لئے راغب کر تھی جس دوران انہوں نے دو نوجوانوں کوجنگجوکے ساتھ شمولیت کروا کر انہیں اسلحہ بھی فراہم کیا ہے اور دیگر طرح کا مدد بھی کیا ہے۔ پولیس نے بتایا مزکورہ گرفتار خاتون کو اس لئے گرفتار نہیں کیا گیا ہے کہ وہ ایک خاتون ہے یا سابق جنگجوؤں کی والدہ ہے بلکہ اسکی گرفتاری کے وجوہات غیر قانونی سرگرمیاں ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ لوگوں کی حفاظت کے لئے مجرموں کو گرفتار کرے جو اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔پولیس نے بتایا جو بھی شخص خاتون کی گرفتاری کو چلیج کرنا چہتا ہے وہ عدالت کا رخ کر سکتا ہے۔بہت ساری سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کی گئی ہیں اور شیئر کی گئی ہیں جنہوں نے اس معاملے کے حقائق کو گھما کر رکھ دیا ہے تاکہ امن و سکون کی خلل پیدا ہوسکے۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور جو بھی ذرائع سے دوسروں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس دوران انسپکٹرجنرل آف پولیس وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے بناء ثبوت کے جنگلی کے کنبے کو نشانہ نہیں بنایا ہے انہوں نے بتایاسرگم جنگجوؤں کی بہن عباس شیخ اور سابق جنگجوتوصیف کی والدہ کو20جون 2018کوایک کیس زیر آیف آئی آر نمبر30/2018 کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو نوجوانوں کو جنگجوصف میں شامل کرنے میں ملوث ہیں۔
جموں و کشمیر
عمر نے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کے لئے انڈیا اتحاد سے حمایت طلب کی
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے قومی دارالحکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے ‘انڈیا’ اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کے لیے حمایت طلب کی ہے۔
مسٹر عبداللہ نے پیر کے روز نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھایا اور اتحاد کے شراکت داروں سے قومی دارالحکومت میں ہونے والے پارٹی کے مجوزہ احتجاج میں شریک ہونے کی درخواست کی۔ انڈیا اتحاد کی اس میٹنگ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی شرکت کی۔
نیشنل کانفرنس نے یہاں ایک بیان میں کہا، ’’آج ہونے والی انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام شرکاء سے کہا کہ جب ہم ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے دہلی میں احتجاج کرنے آئیں گے تو وہ جموں کسمیر نیشنل کانفرنس کے ساتھ جڑیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سلسلے میں تمام رہنماؤں کو الگ الگ خطوط بھی ارسال کریں گے۔‘‘
یواین آئی۔الف الف
دنیا
اختلافات کے برعکس ترک-ہند تعلقات اچھے ہونے چاہیئے:فیدان
انقرہ، ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے ترکیہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے اور یہ دلیل دی ہے کہ پاکستان کے ساتھ انقرہ کے قریبی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کو ان دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان تعاون کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
پچھلے ہفتے سنگاپور میں چھٹے ‘آئی آئی ایس ایس رافلز م لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ ترکیہ اور ہندوستان کے درمیان کوئی بڑے دوطرفہ تنازعات نہیں ہیں اور دونوں کے پاس مثبت تعلقات برقرار رکھنے کی مضبوط وجوہات موجود ہیں۔
لیکچر کے بعد سوال و جواب کے ایک سیشن میں فیدان نے کہا کہ ہم واقعی ہندوستان کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ ہماری کوئی سرحد نہیں ہے اور نہ ہی ہندوستان کے ساتھ ہمارا کوئی حل طلب دوطرفہ مسئلہ ہے۔
” انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترکیہ اور ہندوستان کی کوئی آپسی جنگی تاریخ نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے ان کے پاس اچھے تعلقات رکھنے کی ہر بہترین وجہ موجود ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ انقرہ کے دیرینہ تعلقات کا دفاع کیا اور انہیں تاریخی یکجہتی پر مبنی قرار دیا، جبکہ اس بات پر زور دیا کہ ان تعلقات کو نئی دہلی کے ساتھ تعاون میں رکاوٹ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
فیدان نے کہا کہ ترکیہ واحد ملک نہیں ہے جس کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بعض مخصوص مسائل پر پاکستان کے ساتھ تاریخی یکجہتی موجود ہے۔
واضح رہے کہ تعلقات میں یہ مشکل موڑ مئی 2025 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چار روزہ جنگ کے بعد آیا تھا۔
نئی دہلی نے اس بحران کے دوران ہندوستانی حملوں کی ترک مذمت اور پاکستان کے لیے حمایت کے اظہار پر اعتراض اٹھایا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکیہ ان پہلے ممالک میں شامل تھا جس نے 22 اپریل 2025 کو ہندوستان کے کشمیر کے علاقے پہلگام میں شہریوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی جس کے بعد یہ جنگ شروع ہوئی تھی۔
ترک وزارت خارجہ نے اسی دن ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسے ایک “گھناؤنا حملہ” قرار دیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے اسرائیل پر حملے روکنے کا اعلان کردیا
تہران، ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اسرائیل کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں صہیونی حکومت کو دردناک جواب دے دیا گیا ہے۔
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی مسلح افواج نے جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی حملوں اور مبینہ جارحیت کا جواب دے دیا ہے، جس کے بعد فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو اس جواب سے سبق سیکھنا چاہیے، تاہم اگر جارحیت اور اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رہیں تو پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔
اس سے قبل پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں واقع اسرائیلی ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نیوتم ایئر بیس، تل انوف پر حملے کیے ہیں، اسرائیلی ایئر بیس پر حملے ایران میں ریڈار مقامات کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے، کسی بھی صورتِ حال اور تمام محاذوں پر وسیع آپریشنز کے لیے تیار ہیں۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ علاقوں میں اہم اور حساس اہداف کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں دشمن کو بھاری اور مہنگا نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خطے کی مزاحمتی قوتیں کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گی، اور اگر جارحیت جاری رہی تو اس کا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ 8 اپریل کو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان نافذ ہونے والی جنگ بندی تمام محاذوں پر جنگ بندی سے مشروط تھی، جبکہ اسرائیل پر لبنان میں کارروائیاں جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان5 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا4 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا3 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا7 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
کھیل6 days agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
دنیا7 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا5 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
جموں و کشمیر5 days agoوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی اراکینِ پارلیمنٹ اور وزراء کے ساتھ خفیہ اور اہم اجلاس






































































































