ودیوت جموال کا نام دنیا کی 10 اعلی شخصیات کی فہرست میں شامل

بالی وڈ کے زبردست اداکار ودیوت جموال باڈی ڈبل کا استعمال کئے بغیر خطرناک سین اور اسٹنٹ کے لئے جانے جاتے ہیں۔ جس وجہ سے ودیوت جموال کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

بالی وڈ اداکار ودیوت جموال کا نام دنیا کے دس ایسی اعلی شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس سے کوئی بھی مقابلہ آرائی نہیں کرنا چاہے گا۔

اس فہرست میں روس کے صدر ولادمیر پوتن اور مشہور ٹی وی ہوسٹ ‘بیئر گرلس’ کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ‘ ودیوت جموال کا نام ‘ ٹین پیپل یو ڈونٹ وانٹ میس وتھ’ کے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں متعدد اعلی شخصیات کے نام شامل ہیں۔’

دراصل اداکار ودیوت جموال کسی بھی معاون کا استعمال کئے بنا خطرناک سین اور اسٹنٹ کے لئے جانے جاتے ہیں۔ جس وجہ سے ودیوت جموال کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ودیوت جموال پہلے ایسے بھارتی ہیں جن کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔(ای ٹی وی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں