جے ایس ڈبلیو گروپ جموں و کشمیر میں 150 کروڑ روپے کا سٹیل یونٹ کرے گاقائم

سرینگر/ایس این ایس/25 اکتوبر/جے ایس ڈبلیو گروپ نے پیر کو کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 2ہزارمیٹرک ٹن رنگ لیپت اسٹیل مینوفیکچرنگ سہولیت قائم کرنے کے لیے 150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ جے ایس ڈبلیو گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پلانٹ گروپ کمپنی جے ایس ڈبلیو سٹیل قائم کرے گی۔ایس این ایس کے مطابق گروپ نے کہا کہ جے ایس ڈبلیو نے خصوصی لائنوں کے ساتھ سالانہ 1لاکھ20ہزارمیٹرک ٹن گنجائش کی سٹیٹ آف دی آرٹ کلر لیپت سٹیل مینوفیکچرنگ کی سہولت قائم کرنے کا عہد کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیل سینڈوچ پینل اور سٹیل کے دروازے جموں و کشمیر کے مقامی بازار کے لیے یونٹ میں تیار کیے جائیں گے۔

ایس این ایس کو ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق کزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو جے ایس ڈبلیو گروپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سجن جندال کو زمین کی تقسیم کے کاغذات پیش کئے۔یہ سہولیت کشمیر کے لسی پورہ پلوامہ میں تقریبا 150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کی جائے گی۔اس موقعے پر جے ایس ڈبلیو گروپ کے چیئر مین سجن جندال نے کہا کہ یہ سہولیت مقامی کاروباری اداروں اور معاشرے کو بے معنی فوائد فراہم کرے گی اور مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے بھی فراہم کرے گی۔

جے ایس ڈبلیو اسٹیل متنوع یو ایس ڈی 13بلین جے ایس ڈبلیو گروپ کا پرچم بردر کاروبارہے۔کمپنی کے پاس ہندوستان میں 27 ملین ٹن اسٹیل بنانے کی مربوط صلاحیت ہے اور اسٹیل کی مصنوعات میں جیسے ہاٹ رولڈ، کولڈ رولڈ، بیئر، ٹی ایم ٹی، وائر راڈز اور اسپیشل اسٹیل وغیرہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں