مبئی، 27 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘‘ کے گانے ’’ڈھولیڈا‘‘ پر رقص کیا ہے۔
عالیہ بھٹ فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی میں نغمہ ’ دھولیڈا‘ پر گجراتی لوک رقص کرتی نظر آئی تھیں۔ اب فلم میکرس نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں رنویر سنگھ بھی عالیہ کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم کا بی ٹی ایس ویڈیو ہے۔اس دن رنویر سنگھ فلم ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ کے سیٹ پر پہنچے جس دن اس گانے کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ رنویر نے عالیہ کے ساتھ گانا ‘ڈھولیڈا’ پر رقص کیا۔
عالیہ نے بھی ویڈیو میں اپنا تجربہ شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس گانے کی شوٹنگ ان کے لیے بہت مشکل تھی کیونکہ شوٹنگ کے وقت بہت سردی تھی اور وہ چار دن سے گانے کی ریہرسل کر رہی تھیں جس کی وجہ سے ان کے پاؤں پر کئی زخم آئے تھے۔