ہوشیار پور،31مارچ(یو این آئی) پنجاب میں ہوشیار پور ضلع کے مہتیانہ علاقہ میں خالصتان حامی امرتپال کی تلاش میں پولیس کی مہم بارش میں بھی جاری رہی۔
گزشتہ 28مارچ کی رات کو امرتپال کے مبینہ طور پر ہوشیار پور میں ہونے کے خدشات کی وجہ سے ضلع پولیس نے یہ مہم شروع کی اور ایک انووا کار بھی برآمد کی تھی جو مشتبہ لوگ ایک گرودوارے کے پاس چھوڑ کر بھاگے تھے۔
پولیس نے جمعہ کو مہتیانہ علاقہ میں مختلف مقاموں، گرودواروں،ڈیروں، کھیتوں کے ٹیوب ویل کمروں کے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے۔پالیس جگہ جگہ ناکے لگا کر گاڑیوں کی جانچ کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق تلاشی مہم میں آج ڈرون کا استعمال بارش کی وجہ سے نہیں کیا گیا۔
پولیس نے وارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ امرتپال کے خلاف مہم 18مارچ سے جالندھر کے شاہ کوت سے شروع کیا تھا لیکن پولیس کے ہاتھ نہیں آیا۔