سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

جموں،02 اپریل(یو این آئی)وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔
حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملبے کو صاف کرنے تک قومی شاہراہ پر سفر نہ کریں۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر رام بن میں پنتھال کے نزدیک مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملبے کو صاف کرنے تک قومی شاہراہ پر سفر نہ کریں۔
دریں اثنا وادی کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ گذشتہ تین مہینوں سے مسلسل بند ہے۔
اس روڈ کو قابل آمد ورفت بنانے کے لئے کام بڑے پیمانے پر جاری ہے اور متعلقہ حکام کے مطابق اس کو بہت جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں