آج ترکیہ اور عالم اسلام میں عید الفطر منائی گئی

انقرہ،21اپریل (یو این آئی)عیدالفطر کے پہلے روز شہریوں نے جوق در جوق نماز عید کے لیے مساجد کا رخ کیا۔صبح سویرے مساجد بھرنے والے مسلمانوں نے نماز کے بعد دعا کی اور پھر ایک دوسرے کے کے ساتھ گلے مل کر عید منائی۔
اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ میں تقریباً 120 ہزار مسلمان صبح سے عید الفطر کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے۔
نماز کے بعد تکبیروں سے فضا گونج اٹھی۔
مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے والے ترکوں کے ایک گروپ نے جماعت میں خزشک میوہ جات تقسیم کیے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے بھی استنبول کی آیا صوفیہ کبیر مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
نماز کے بعد صدر ایردوان نے مسجد میں شہریوں کے ساتھ ایک ایک کرکے ہاتھ ملانے کے بعد رپورٹرز سے بھی ہاتھ ملایا اور انہیں چاکلیٹ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں