غلام نبی آزاد نے بدھ پورنیما کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد پیش کی

سری نگر،4 مئی(یو این آ ئی)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اورڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے بدھ پورنیما کے موقعہ پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مبارک بادی کے اپنے پیغام میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ عدم تشدد اور رحم دلی بھگوان بدھ کا آفاقی پیغام دنیا میں انسانیت کو ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سچائی ،رحم دلی اور اخوت کے بھگوان بدھ کے ذریعہ دکھائے گئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔
آزاد نے کہا کہ بھگوان بدھ ایسے روشن رہنما تھے جو اس سرزمین پر وارد ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بھگوان بدھ کا امن ،بھائی چارہ ،ہمدردی اور اثیار پوری انسانیت کیلئے ایک تحریک ہے۔انہوں نے کہا ”یہ تہوار محبت، امن، بھائی چارہ اوردردمندی کے جذبات کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں