مودی نے سمندری شعبے اور بندرگاہوں کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جہاز رانی کے قومی دن کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دیتے ہوئے، حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہندوستان کی ترقی کے لیے سمندری شعبے اور بندرگاہوں کو مزید مستحکم کرے گی۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:’’آج جہاز رانی کے قومی دن کے موقع پر، ہم ہندوستان کی شاندار بحری تاریخ اور اس شعبے کے قومی تعمیر میں ادا کیے گئے کردار کو یاد کرتے ہیں۔

ہم ہندوستان کی ترقی کے لیے سمندری شعبے اور اپنی بندرگاہوں کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے۔‘

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں