مودی حکومت منشیات مافیا کو پوری طاقت سے کچل رہی ہے: شاہ

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت منشیات مافیا کو پوری طاقت سے کچل رہی ہے۔

جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں مسٹر شاہ نے کہاکہ “منشیات سے پاک ہندوستان بنانے کے ہمارے وژن کے مطابق ہماری ایجنسیوں نے منشیات فروشوں پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں اور آسام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور 24.32 کروڑ روپے کی 30.4 کلو گرام میتھیمفیٹامین گولیاں ضبط کی ہیں۔ منشیات کے خلاف ہماری مہم زور و شور سے جاری رہے گی۔ اس بڑی کامیابی کے لیے این سی بی، آسام پولس اور سی آر پی ایف کو مبارک باد۔‘‘

واضح رہے کہ 6 اپریل کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 24.32 کروڑ روپے کی 30.4 کلو گرام میتھامفیٹامین گولیاں ضبط کیں اور دو مقدمات میں تین منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا۔

یواین آئی۔ ظا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں