نئی دہلی، حکومت نے جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی کے فیصلوں کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا خدمات فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے تمام موجودہ ویزا 27 اپریل سے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے میڈیکل ویزے صرف 29 اپریل تک درست ہوں گے۔ اس وقت ہندوستان میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کو نظر ثانی شدہ ٹائم لائنز کے مطابق اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہندوستان چھوڑنا ہوگا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ پاکستان میں موجود ہندوستانی شہریوں کو بھی جلد از جلد ہندوستان واپس آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف