فوج کی طرف سے پاکستان کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب

نئی دہلی، پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے درمیان ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

فوج کے ذرائع نے جمعہ کی صبح بتایا کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول سے متصل کچھ مقامات پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے اشتعال انگیز کارروائی کی۔

ہندوستانی فوج نے اس کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ فائرنگ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تفصیلی خبر کا انتظار ہے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں