دہشت گردی کی بیٹی ’نفرت‘ پھیلانے والوں پر کارروائی ہو: دانش علی

نئی دہلی، کانگریس لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے بی جے پی لیڈر نشی کانت دوبے کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی بیٹی (نفرت) کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے مسٹر دانش علی نے آج ایکس پر کہاکہ “نشی کانت دوبے کوئی نیا چہرہ نہیں ہے، وہ ایک پرانا چہرہ ہے آپ کے ہی عدنان سمیع بھائی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی پاسپورٹ دیا تھا اور آپ کی سیما بھابھی بھی مودی کے دور حکومت میں ہندوستان میں آرام سے رہ رہی ہیں۔ کون اندر داخل ہوا، کس نے کیا، پہلے آئینے میں دیکھیے، دہشت گردی کی خدمت کرنے والوں کے خلاف حقیقی کارروائی ہونی چاہیے۔”

نفرت اور فرقہ پرستی کو دہشت گردی کی دو بیٹیاں قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف بھی لڑنے کی ضرورت ہے۔ جمہوری معاشرے میں نفرت اور فرقہ پرستی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے آج ایکس پر کہاکہ “پاکستانی دہشت گردی کا ایک نیا چہرہ اب سامنے آگیا ہے۔ 5 لاکھ سے زیادہ پاکستانی لڑکیاں شادی کے بعد ہندوستان میں رہ رہی ہیں، لیکن آج تک انہیں ہندوستانی شہریت نہیں ملی۔ اندر گھسنے والے ان دشمنوں کا مقابلہ کیسے کریں؟”

یواین آئی ۔ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں