کھرگے نے تلنگانہ کیمیکل فیکٹری میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا

نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کی خبر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہاکہ “تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کی خبر بہت افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ میں تمام زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں کانگریس متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت اور انتظامیہ راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم ہر طرح سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

غور طلب ہے کہ آج صبح تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ سگاچی انڈسٹریز میں ہوا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ کچھ ملازمین 100 میٹر دور گر گئے۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں