ویڈیو: نریندرمودی پچھلے جنم میں سرسید تھے: نیوز چینل کا دعویٰ

خبراردو: دلی کے ایک نیوز چینل کا ماننا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا یہ دوسرا جنم اور اپنے پہلے جنم میں وہ ایک ’کٹر مسلمان رہنما‘ تھے۔

نیوز چینل کے مطابق نریندر مودی اپنے پچھلے جنم میں دو قومی نظریے کے خالق اور مسلمانوں کو تعلیم و ترقی کی جانب راغب کرنے والے مشہور مسلمان رہنما سر سید احمد خان تھے۔

یاد رہے کہ یہ سرسید خاں ، ان کا ادارہ محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس ، جس نے آگے چل کر علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کی بنیاد رکھی اور ان کی چلائی تحریک ہی تھی جس نے مسلمانوں کو شعوردیا اور انہیں تعلیم کے میدان میں اتنا آگے بڑھایا کہ سرسید کے انتقال کے محض 49 برس بعد ہی مسلمان قائدا عظم اور مسلم لیگ کی قیادت میں الگ وطن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی کی شناخت ایک مسلمان مخالف کے طور پر کی جاتی ہے ،وہ اس وقت بھارت میں ہندوتوا کے سب سے بڑے حامی بھی سمجھے جاتے ہیں۔

نیوز چینل کے اس دعوے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین نے بھونچال مچایا ہوا ہے اور اپنے ہی نیوز چینل کے اس حرکت پر لتے لیے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں