خبراردو: بی جے پی لیڈرکیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی کی جموں وکشمیرمیں مشکوک حالات میں موت ہوئی تھی۔ انہوں نےجموں وکشمیرسےدفعہ 370 ہٹانے کی وکالت کی تھی۔
بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نےآج اندورمیں ایک بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرسے دفعہ 370 ہٹائی جائے گی۔ ہندوستانی بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹرشیاما پرساد مکھرجی کی 66 ویں کی برسی پروجے نگرچوراہے پران کے مجسمے پر گلہائےعقیدت کرنے پہنچے۔
اس دوران کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی کی جموں وکشمیر میں مشکوک حالات میں موت ہوئی تھی۔ شیا ما پرساد مکھرجی نے کہا تھا کہ جموں وکشمیرسے دفعہ 370 ہٹائی جانی چاہئے۔ یہ علیحدگی پسند دفعہ ہے۔ پنڈت جواہرلال نہرو نے یہ دفعہ لگایا تھا، لیکن اب مرکزکی بی جے پی حکومت اسے ہٹائے گی۔
شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پرملک کے دیگر حصوں میں بی جے پی لیڈروں اورکارکنان نے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ کیلاش وجے ورگیہ بھی ان میں سےایک ہیں۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے، جب بی جے پی لیڈرنے جموں وکشمیرکولےکربیان دیا ہے۔ اس سے قبل بھی وہ اس بابت بیان دے چکے ہیں۔