کانگریس کونہیں چاہئے بھاجپا کا نیوانڈیا، سادھوی پرگیہ کوپارٹی سےباہرکیا جائے: غلام نبی آزاد

خبراردو: راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرنےاگرایک ہزارسال تک اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے توبھی ان کی پارٹی اس کےلئےتیارہے، لیکن جس راستے پریہ حکومت جارہی ہے، اس میں اس کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد نے خواتین ریزرویشن بل کوپارلیمنٹ سے پاس کرانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت کے’نیوانڈیا’ مہم کی زبردست نکتہ چینی کی اورکہا کہ اس کے قول وفعل میں یکسانیت ہونی چاہئے۔ غلام نبی آزاد نے وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں صدرکی تقریرپرشکریہ کی تجویزپربحث میں حصہ لیتے ہوئےکہا کہ ہم ملک کی فتح چاہتے ہیں نہ کہ کسی پارٹی کی خاص فتح۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے بارے میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ذریعہ دیئے گئے بیان کو لے کرکانگریس نے پیرکو وزیر اعظم نریندرمودی پرسخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اکتوبرتک موقع ہے کہ وہ گاندھی کی 150 ویں جینتی سے قبل انہیں پارٹی سے باہرکردیں۔ کانگریس نے برسر اقتدار اتحاد پر’ٹیلی ویژن پرحکومت چلانے’ کا بھی الزام لگایا۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرنےاگرایک ہزارسال تک اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے توبھی ان کی پارٹی اس کے لئےتیارہے، لیکن جس راستے پریہ حکومت جارہی ہے، اس میں اس کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ نیو انڈیا کو اپنے تک محدود رکھیں اورہمیں ہمارا پرانا ہندوستان دے دیں، جو محبت اور تہذیب تھی، جب مسلمان اوردلت مایوس ہوتے تھے تب ہندووں کو درد محسوس ہوتا ہے۔ جب کوئی چیز ہندووں کوپریشان کرتی تھی تو مسلم اوردلت ان کے لئے آنسو بہاتے تھے’۔

کانگریس کے سینئرلیڈرنےعام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہوئی فتح اورنریندرمودی کےدوبارہ اقتدار میں واپسی پرمبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ ’لمبی لمبی پھینکنے’ پرووٹ ملتا ہے تواچھی بات ہے۔ زمین پرکچھ ہویا نہ ہو، لیکن ٹیلی ویژن اورریڈیوپرمہم چلانے سے ووٹ ملتا ہےتواچھی بات ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمان جے پی نڈا کی حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیش برسراقتدار لوگوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوسکتی۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اگرایک ہزارسال تک اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے توبھی ان کی پارٹی اس کےلئےتیارہے، لیکن جس راستے پریہ حکومت جارہی ہے، اس میں اس کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ان کی پارٹی پارلیمنٹ سے باہررہ سکتی ہے، لیکن حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتی ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں