بہار: فیضان کے بائیں ہاتھ میں تھا فریکچر، دائیں میں لگا دیا پلاسٹر

بہار کے دربھنگہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے۔

یہاں ڈاکٹروں نے فیضان نام کے بچے کے بائیں ہاتھ کے فریکچر کا علاج کرتے ہوئے دائیں ہاتھ میں پلاسٹر لگا دیا۔ فیضان کی ماں کا کہنا ہے کہ فیضان کے علاج میں لاپروائی کی گئی اور اسے اسپتال میں ایک گولی تک نہیں دی گئی اور روانہ کر دیا گیا۔

انھوں نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس معاملے میں کارروائی کی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں