زائرہ وسیم ناٹک کر رہی ہیں : گلوکار ابھیجیت سنگھ

خبراردو: لوگوں کو انڈسٹری چھوڑنے سے زیادہ وہ وجہ گلے نہیں اتر رہی ہے ، جو زائرہ وسیم نے اپنی پوسٹ میں بتائی ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کی خبر سے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔ لوگوں کو انڈسٹری چھوڑنے سے زیادہ وہ وجہ گلے نہیں اتر رہی ہے ، جو زائرہ وسیم نے اپنی پوسٹ میں بتائی ہے ۔ زائرہ کے مطابق ان کے ایکٹنگ کیریئر کی وجہ سے وہ مذہب سے دور ہوتی جارہی تھیں ۔ زائرہ کی اس وجہ اور فیصلے پر بالی ووڈ انڈسٹری سے الگ الگ رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

فلم ساز رائے کپور نے کہا کہ زائرہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ہم خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ہماری فلم دی اسکائی از پنک میں عائشہ چودھری کا کردار ادا کیا ۔ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پوری طرح سے پیشہ ور رہیں ، جو اس ماہ کی شروعات میں ختم ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری طرح نجی فیصلہ ہے جو انہوں نے کافی غورو فکر کے بعد کیا ہے اور ہم ہر طرح سے ان کی حمایت کریں گے ابھی بھی اور ہمیشہ ہی ۔

وہیں سنگر ابھیجیت نے زائرہ وسیم کے اس فیصلہ کو ایکٹنگ بتایا ہے ۔ ابھیجیت نے ایک نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹنگ ہے اور یہ ایکٹنگ سب سے بڑی ایکٹنگ ہے ۔ جبکہ سینئر اداکار رضا مراد نے اس کو زائرہ وسیم کا ذاتی فیصلہ قرار دیا ہے ۔

وہیں بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ٹویٹر پر لکھا کہ وہ لوگ جنہوں نے صرف دو فلموں میں کام کیا ہے ، اس انڈسٹری کے تئیں اچھا محسوس نہیں کرتے ہیں کہ انہیں کیا کیا ملا ہے ۔ امید کیجئے کہ وہ پرامن طریقہ سے یہاں سے نکل جائیں اور اپنے الٹے راستوں پر چلنے والی سوچ کو خود تک ہی محدود رکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں