حافظ سعید کیخلاف کارروائی: پاکستان عالمی برادری کو گمراہ نہیں کرسکتا : بھارت

خبراردو: پاکستان کی طرف سے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور دیگر جنگجو گروپوں کے خلاف کی گئی کارروائی پر بھارت نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دی۔

پاکستان کی طرف سے جماعۃ الدعوۃکے سربراہ حافظ محمد سعید اور دیگر جنگجو گروپوں کیخلاف کی گئی کارروائی پر بھارت نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش قرار دی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے جو دہشت گردوں کے خلاف کی جارہی کارروائیوں کا تذکرہ میڈیا میں آیا ہے وہ سب سطحی اقدامات ہیں۔ پاکستان اس طرح کے اقدامات سے بھارت اور عالمی برادری کو بے وقوف نہیں بناسکتا۔

انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان سطحی اور لاحاصل اقدامات سے نہ ہی بھارت اور نہ ہی عالمی برادری کو گمراہ کرسکتا ہے۔رویش کمار کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف جوکارروائی پاکستان نے کی ہے، وہ سب پروپگنڈہ ہے۔

واضح رہے وزارت خارجہ کا رد عمل اُس وقت سامنے آیا جب پاکستان نے اپنے حدود میں ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث اور جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید سمیت 12افراد کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا۔ میڈیا میں شائع خبروں کے بعد بھارت نے اپنے ردعمل میں پاکستان کی کوششوں کو سطحی قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں