بھارت دنیا میں 7ویں پائیدان پر پہنچا،24 گھنٹے میں 230اموات

سرینگر;241;یکم ،جون;241;کے این ایس ;241;بھارت میں عالمی وبا نے اپنا دائرہ وسیع کرتے ہوئے نہ صرف ملک کو تشویشناک حد تک اپنی لپیٹ میں لیا ہے بلکہ عالمی سطح پر شدید ترین متاثرہ ممالک کی فہرست میں 7ویں پائیدان پر پہنچ گیا ۔
اس دوران ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 230اموات ہوئیں جبکہ کورونا معاملات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ90ہزار تجاوز کر گئی ۔ کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا معاملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ،جسکی وجہ سے یہ 9ویں مقام سے7ویں مقام پر آگیا ۔
عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق ہندوستان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں 9 ویں مقام سے 7ویں مقام پر آگیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ہر روز کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ریکارڈ توڑ رہی ہے ۔
ان سب کے بیچ اب خبر آئی ہے کہ بھارت کورونا متاثرین کی فہرست میں 7ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ اوکے مطابق ہندوستان کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں 9 ویں مقام سے ساتویں مقام پر آگیا ہے ۔ کورونا وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہے ۔
مہاراشٹر میں 65 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں 8ہزار392 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس دوران230 لوگوں کی جان گئی ہے ۔
کورونا کے ابھی93 ہزار322 ایکٹیو کیس ہیں ۔ اب تک 5ہزار394 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔
ایک طرف کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وہیں ملک میں ’’ریکوری ریٹ‘‘ (صحت یاب شرح) میں بھی بہتری آرہی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق 1;46;76 لاکھ معاملے میں 86ہزار660مریض ٹھیک ہوچکے ہیں ۔
ہفتہ سے لے کر اتوار تک 4ہزار300 سے زیادہ مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ وہیں ایک غیرملکی اپنے وطن لوٹ چکا ہے،وہیں اگر پوری دنیا بات کریں تو اب تک تقریباً 62 لاکھ 59 ہزار لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔
جبکہ 28 لاکھ 43ہزار لوگ انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں ۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات ہائی کورٹ نے کہا، ’بحرا ن کے وقت ہ میں جھگڑنے کے بجائے ساتھ آنا چاہئے ۔ کووڈ ۔ 19 سیاست نہیں ، انسانی بحران ہے ۔ لہٰذا، یہ ضروری ہے کہ اس موضوع پر سیاست نہ کی جائے‘ ۔
وہیں دوسری طرف آج سےکنٹیمنٹ زون کو چھوڑ کر باقی مقامات پر سختی کم کی جارہی ہے ۔ 8 جون کے بعد مندر، مسجد، گرودوارہ اور شاپنگ مال بھی کھولنے کا منصوبہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں