وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سامنے `خودکفیل ہندوستان کا خاکہ پیش کرتے ہوئےکہا کہ ہندوستان کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر واپس لانے اور خودکفیل ہندوستان کی تعمیر کے لئے کچھ چیزیں بہت اہم ہیں، جن میںشمولیت، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچہ اور جدت طرازی شامل ہے۔ مودی نے صنعتوں کی نمائندہ تنظیم سی آئی آئی کے۱۲۵؍ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے اعتماد ہے کہ ہندوستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر واپس لوٹے گا۔ تیزی سے ترقی کی راہ پر ہندوستان کو واپس لانے اور خودکفیل ہندوستان کی تعمیر کیلئے ۵؍ چیزیں ضروری ہیں۔
آج ہندوستان پر دنیا بھر کا اعتماد بڑھاہے اور ہندوستانی صنعت کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان کا مطلب روزگار پیدا کرنا اور اعتماد پیدا کرنا ہے تاکہ عالمی سپلائی چین میں ہندوستان کا حصہ مستحکم ہوسکے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اب ملک نے لاک ڈاؤن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ ہے ۔ اب انہیں قدم آگے بڑھانے چاہئیں اور ملک کو ترقی کی نئی راہ پر لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
