تکبر جہالت سے زیادہ خطرناک ،لاک ڈاؤن سے ثابت ہوا:راہل گاندھی

سرینگر: کورونا وائرس کی روک تھام کے ارادے سے نافذ کئے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے حوالہ سے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ جاری ہے۔

اسی سلسلہ میں راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے البرٹ آئنسٹائن کا ایک قول شیئر کیا ہے۔

کے این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار سے زیادہ نئے کیسز کے ساتھ ملک میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد3.32 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق یہ لگاتار تیسرا دن ہے جب نئے مریضوں کی تعداد11 ہزار سے اوپر درج کی گئی ہے۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران325 مریضوں کی موت کی بھی خبر ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے جان گنوانے والے افراد کی کل تعداد9520 ہو گئی ہے۔

اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہنوستان پہلے ہی چوتھے مقام پر آ چکا ہے۔اس دوران ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی لگاتار مودی حکومت پر حملہ بول رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کرنے میں وہ ناکام رہی ہے۔

کچھ دن قبل انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان ایک غلط دوڑ میں جیتنے کی راہ پر گامزن ہے، جوکہ حکومت کی نااہلی اور اس کے تکبر کا نتیجہ ہے۔ وہیں، حکومت لگاتار کہہ رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس سے پیدا ہوئی وبا کی رفتار کو ماند کرنے میں مدد ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں