کورونا کا قہر: وزیراعظم مودی کی وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ آج

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آج سے دو روزہ ڈیجیٹل میٹنگ کریں گے، جس میں اس وبا کے خاتمہ کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی آج مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم مودی منگل کے سہ پہر 21 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے وزرائے اعلی، لیفٹیننٹ گورنرز اور دیگر عہدے داروں سے بات چیت کریں گے ، جن میں پنجاب، کیرالہ، گوا، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، شمال مشرق کی ریاستوں اور کچھ مرکزی علاقے شامل ہیں۔

وہیں وزیر اعظم بدھ کے روز 15 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ان میں مہاراشٹر ، مغربی بنگال، دہلی، کرناٹک، گجرات، بہار اور اتر پردیش شامل ہیں

دراصل ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے یہ دو روزہ ڈیجیٹل میٹنگ ہونے جارہی ہے۔بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 11 ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3.32 لاکھ ہوگئی جبکہ 325 مزید اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 9520 ہوگئی ہے۔(ای ٹی وی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں