18لاکھ طلباء کا انتظار ختم:سی بی ایس ای بورڈ نے کئےدسویں جماعت کے نتایج ظاہر

کامیابی کی شرح 91.46 فیصد،لڑکیوں نے مارا میدان کامیابی کی شرح93.31 فیصد
خبراردو

سرینگر:سی بی ایس ای بورڈ کے تحت10ویں جماعت کے امتحانات بدھ کو ظاہر کئے گئے ۔ ان امتحانات میں 18لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں کامیابی کی شرح 91.46 فیصد رہا جبکہ ہر بار کی طرح اس بار بھی لڑکیوں نے ہی میدان مار اپنے نام 93.31 فیصد کامیابی کی شرح اپنے نام کرائے ۔

کشمیر نیوز سروس کے مطابق سی بی ایس ای بورڈ کے 10ویں جماعت کے نتاءج بدھ کو جاری کردئے گئے ۔ اسی کے ساتھ ہی نتاءج کا انتظار کر رہے 18 لاکھ سے زیادہ طلبہ و طالبات کا طویل عرصہ سے چلا آرہا انتظار بھی ختم ہوگیا ۔ اس سال سی بی ایس ای دسویں جماعت میں طلبہ کے پاس ہونے کی شرح 91.46 فیصد رہی ۔ اس سال امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ اپنا ریزلٹ آفیشیل ویب ساءٹ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ سی بی ایس ای نے گزشتہ پیر کو ہی 12 ویں کے نتاءج بھی جاری کئے تھے ، جس میں 88.87 فیصد طلبہ پاس ہوئے تھے ۔

ریزلٹ کی خاص باتیں: 18 لاکھ سے زیادہ طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی ۔ 91.46 فیصد طلبہ پاس ہوئے ۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کی شرح 93.31 فیصد رہی جبکہ لڑکوں کے پاس ہونے کی شرح 90.14 فیصد رہی ۔ اس مرتبہ بورڈ نے میرٹ لسٹ جاری نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جو طلبہ تین سے زیادہ سبجیکٹ کے امتحانات میں شریک ہوچکے ہیں ، ان کے ریزلٹ تین بیسٹ پرفارمنگ سبجیکٹ کی بنیاد پر اعلان کئے گئے ہیں ۔ یعنی بیسٹ آفر تھری کی بنیاد پر ایوریج نمبرات دئے گئے ہیں ۔

جن طلبہ نے تین سبجیکٹ کے ہی امتحانات دئے ہیں ان کے ریزلٹ دو بیسٹ پرفارمنگ سبجیکٹ کی بنیاد پر اعلان کئےگئے ہیں ۔ یعنی باقی سبجیکٹ میں نمبرات بیسٹ آف ٹو کی بنیاد پر دئے گئے ہیں ۔ دسویں کے نتاءج اعلان ہوچکے ہیں ۔ ایسے میں طلبہ اپنی ڈیجیٹل مارکس شیٹ آن لائن ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔

سی بی ایس ای ڈیجی لاکر اور امنگ ایپ سمیت مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر مارکس شیٹ سمیت مائیگریشن سرٹیفکیٹ اور پاس سرٹیفکیٹ بھی دے گا ۔ ڈیجی لاکر اکاونٹ کریڈینشیل طلبہ کو سی بی ایس ای کے ساتھ رجسٹرڈ ان کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعہ سے بھیجا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں