بھارتی شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

بھارت نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انڈیا کے سفارت خانے سے ٹویٹ کے ذریعے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ’افغانستان کے مختلف علاقوں میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور کمرشل پروازویں بند ہو رہی ہیں۔ تمام انڈین شہری پروازیں بند ہونے سے پہلے سفر کا انتظام کریں۔سکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ’افغانستان میں کام کرنے والی انڈین کمپنیاں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فلائٹس بند ہونے سے پہلے فوری طور اپنے انڈین ملازمین کو کام سے ہٹا دیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں