ممتا بنرجی روم میں منعقد بین الاقوامی امن کانفرنس میں مدعو

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو ایک بین الاقوامی تنظیم نے روم میں منعقد ہونے والے عالمی امن کانفرنس کےلئے مدعو کیا ہے۔یہ کانفرنس 6 اور 7 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔

کانفرنس کے منتظمین کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو غریب اور پسماندہ طبقات کےلئے شاندار خدمت کے پیش نظر مدعو کیاگیا ہے۔اس کانفرنس سے دنیا بھر سے تقریبا 500مقبول سیاسی و مذہبی رہنما ئوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دعوت نامہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے پاس پہنچ چکا ہے۔ منتظمین کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور پوپ فرانسس بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

وہ تنظیم جس کی طرف سے وزیراعلیٰ کو مدعو کیا گیا ہے اسے سینٹ ایگڈیو کی کمیونٹی کہا جاتا ہے۔ یہ تنظیم بنیادی طور پر بے گھر ، بیمار اور غریب لوگوں کے لیے کام کرتی ہے۔ 1986 سے ، انہوں نے بین الاقوامی کانفرنسوں کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں امن قائم کرنا ہے۔ یہ کانفرنس ماضی میں یورپ اور بحیرہ روم میں منعقد ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ کو لکھے گئے ایک خط میں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے لیے ان کے کاموں کی تعریف کی گئی۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی کو بھی انتخابات میں ان کی بڑی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔ممتا بنرجی 2016میں روم کا دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں