سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر اسلحہ وگولہ باروبرآمد

بی ایس ایف نے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر اسلحہ و گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران ہتھیار و گولہ بارود برآ مد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر کولگام میں ایک یو بی جی ایل شیل کو بر آمدکرنے کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا۔سی این ایس کے مطابق بی ایس ایف نے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہتھیار سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا۔ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں چار پستول،آ ٹھ پستول میگزین اور 232 گولیاں شامل ہیں، اگرچہ اس ضمن میں کسی کی گرفتار ی کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات کا آ غاز کیا ہے۔

ادھرولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ملہ پورہ میر بازار میں جمعرات کی دوپہر کو ایک یو بی جی ایل شیل کو بر ا?مد کیا جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ کولگام کے ملہ پورہ میر بازار میں مقامی لوگوں نے جمعرات کی دوپہر کو ایک شیل دیکھا جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں شیل کو بر آمد کرکے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا اور اسے ناکار ہ بنادیا گیا۔ پولیس نے معا ملہ سے متعلق رپورٹ درج کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں