پاکستانی جنگجو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت دہلی سے گرفتار

سرینگر: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ایک پاکستانی جنگجو کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت دہلی سے گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔سی این ایس کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک پاکستانی جنگجو کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت محمد اشرف عرف علی کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق وہ آئی ایس آئی کے کہنے پر کام کررہا تھا۔ وہیں ملزم کے پاس سے جدید ترین ہتھیار اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے ملزم کے ساتھ بڑ ے پیمانے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ نیپال کے راستے دہلی آیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ تہواروں کے سیزن میں کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا تا ہم اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں