نئی دِلی میں کثیر ماڈل رابطوں کیلئے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کی شروعات

پرگتی میدان میں تجارت کے فروغ سے متعلق نئے نمائشی کمپلیکس کا وزیر اعظم نے کیاافتتاح
سرینگر: وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دِلی میں کثیر ماڈل رابطوں کیلئے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کی شروعات اور پرگتی میدان میں تجارت کے فروغ سے متعلق تنظیم کے نئے نمائشی کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

اْنہوں نے پرگتی میدان میں نئے نمائشی کمپلیکس کے ماڈل کا جائزہ بھی لیا۔ اپنی تقریر میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی ماسٹر پلان اکیسویں صدی کے بھارت کو گتی شکتی فراہم کرے گا اور آنے والی نسل کیلئے بنیادی ڈھانچہ اور کئی طرح کے رابطوں کو فروغ دے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ گتی شکتی ماسٹر پلان سرکار کے متعدد محکموں اور اداروں کو یکجا کریگا اور نقل وحمل کے مختلف ذرائع میں تامل میل پیدا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ اکیسویں صدی کا بھارتپرانی سوچ کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ رہا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ آج کامنتر یہ ہونا چاہئے کہ ترقی کیلئے ترجیح، ترقی کیلئے منصوبہ، ترقی کیلئے دولت، ترقی کے لئے کام اور ترقی کیلئے عزم ہو۔ اْنہوں نے کہاکہ بنیادی ڈھانچہ بیشتر سیاسی جماعتوں کی ترجیح نہیں رہی ہے، بلکہ چناو منشور میں بھی یہ دیکھنے میں نہیں آتا۔ اْنہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی جماعتیں ملک کیلئے ضروری بنیادی ڈھانچہ بنانے پر بھی نکتہ چینی کرتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات سبھی مانتے ہیں کہ معیاری بنیادی ڈھانچے کے قیام سے لگاتار اور پائیدار ترقی کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور متعدد اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھاواملتا ہے اور بڑے پیمانے پر روزگار پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گتی شکتی قومی ماسٹر پلان سے تجزیہ کرنے کا موقع بھی فراہم ہوگا اور یہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ لگانے کیلئے فیصلہ کرنے کا ایک وسیلہ ثابت ہوگا۔

اِس سے سرکار کو پالیسی بنانے اور موثر منصوبہ سازی میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ 2014 سے پہلے کے 5 سال میں صرف تین ہزارکلو میٹر ریلوے پٹریوں پر برق کاری کی گئی تھی، لیکن پچھلے 7 برسوں میں 24 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ریل پٹریوں پر برق کاری کی جاچکی ہے۔

2004 سے پہلے صرف 60 پنچایتوں کوآپٹیکل فائبر سے جوڑا گیا تھا، لیکن گزشتہ سات سال میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں کو آپٹیکل فائبر سے جوڑا جاچکا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ 2014 میں ملک میں صرف پانچ آبی گزرگاہیں تھیں، آج 13 آبی گزرگاہیں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہوائی رابطوں کو بہتر بنانے کی غرض سے نئے ہوائی اڈّے بنائے جارہے ہیں اور نئے ہوائی راستے کھولیجارہے ہیں۔

اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہاکہ بھارت تیز رفتاری کے ساتھ ترقیکررہا ہے اور پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان جناب مودی کی دور اندیشی کی علامت ہے۔اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ NDA سرکار GST، آدھار، Rupay کارڈ، ایکملک ایک راشن کارڈ سمیت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئی اسکیمیں لائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں