manmohan singh

ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حالت ایمز میں مستحکم

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حالت ایمز میں مستحکم بتا ئی جاتی ہے اس دوران صحت کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے اسپتال جاکران کی خبرپرسی کی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کوطبیعت بگڑنے پر بدھ کی شام ایمس میں داخل کروایا گیا تھا۔مسٹر مانڈویہ نے ان ڈاکٹر وں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جو ڈاکٹر سنگھ کا علاج کر رہے تھے۔

انہیں بخار اور کمزوری کی شکایت ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ ایمز کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کے صحت میں کا فی سدھار آ رہا ہے۔ اس دوران صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے اسپتا ل جاکر ان کی خبر گیر ی کی۔ڈاکٹر سنگھ اس سال اپریل میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور تب بھی انھیں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں