رام ناتھ کو وند دسہرے منانے کے لئے لداخ پہنچے

صدر ہند رام ناتھ کو وند دسہرے کا تہوار بھارتی فوجیوں کے ساتھ منانے کے لئے لداخ پہنچے۔لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ہم صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی لداخ آمد پر استقبال کرتے ہیں‘۔ موصوف صدر جمہوریہ لداخ اور جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

وہ آ ج یعنی جمعہ کو بھارتی فو ج کے ساتھ دسہرا ہ کاتہوار منائیں گے۔ موصوف سندھو گھاٹ، لیہہ میں سندھو درشن پوجا کریں گے۔ دراس میں واقع کارگل جنگی یادگار میں خراج عقیدت پیش کریں گے اور افسران و جوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور شام کو لداخ سے واپس آ کر اودھم پور میں فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں