فوجی سربراہ کا وائٹ نائٹ کارپس کے اگلے علاقوں کا دورہ

لائن آف کنٹرول پر تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ آپریشنز کے متعلق آگاہی فراہم
سر ینگر: فوجی سربراہ جنرل ایم ایم ناروا جو اس وقت وادی کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں نے پونچھ میں جنگجووں اور فورسز کے مابین شدید جھڑ پوں کے بیچ وائٹ نائٹ کارپس کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ فوجی سربراہ کو وہاں تعینات کمانڈروں نے موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق جانکاری فراہم کی۔

اس موقع پر وہاں تعینات فوجی کمانڈروں نے انہیں موجودہ صورتحال اور دراندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔جنرل نارونے وہاں تعینات فوجی افسران سے بات چیت کی اور اس دوران انہوں نے بھارتی فوج کے حوصلے کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر فوج کے ردعمل پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر دن اور رات کی نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے فوج کی جانب سے حالیہ دنوں کے دوران دراندازی کی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج کی کامیاب کارروائیوں کی کافی سراہنا کیا۔ انہوں نے فوجیوں کو کسی بھی قسم کی صورتحال کے لئے چوکس رہنے کی تاکید کی۔ انہوں نے اس ضرورت کو مزید تقویت بخشی کہ ابھرتے ہوئے حفاظتی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔

فوج نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ فوجی سربراہ ایم ایم ناروانے نے وائٹ نائٹ کارپس کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ فوجی سربراہ پیر کے روز دو روزہ دورہ پر جموں پہنچے۔ان کا یہ دورہ ایل او سی اس وقت ہورہا ہے جب پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں