منی پور میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر گاڑی پر حملہ

حملے میں کرنل سمیت 6 افراد ہلاک

سر ینگر:بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر گاڑی پر حملے میں اہلیہ بیٹے اور تین فوجی اہلکاروں سمیت ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں آسام رائفلز یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک گھات لگائے مسلح افراد نے قافلے پر حملہ کردیا۔

حملہ ہفتہ کی صبح دس بجے شیکھن۔بیہانگ تھانے کے علاقے میں ہوا۔ہلاک ہونے والوں میں کمانڈنگ آفیسر، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت 3 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں علیحدگی پسند عسکری جماعت پیپلز لبریشن آرمی ایسے حملوں میں ملوث رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمانڈنگ آفیسر اہل خانہ سمیت اپنی گاڑی میں جارہے تھے جب کہ ان کی حفاظت کے لیے ایک فوجی گاڑی بھی ہمراہ تھی جن میں تین سیکورٹی اہلکار موجود تھے۔۔ تاہم فی الحال اس حوالے سے فوج کی جانب سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور اسکی کسی آ زاد وسیلے سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ نونگتھمبم بیرن سنگھ نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ حرکت کو بخشا نہیں جائے گا۔ وہ مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر انسانی اور دہشت گردانہ کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں