لداخ اور ہند پاک سرحدوں پر تعینات فوج کو ہر کوشش کا بھر پور انداز میں جواب دینے کی کھلی چھوٹ حاصل :راجناتھ سنگھ

وزیر اعظم مودی کی سربراہی والی سرکار میں ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

سرینگر:مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن اور ہند پاک سرحدوں پر تعینات فوج کو اُس پار سے ہونے والی ہر کوشش کو بھر پور انداز میں جواب دینے کی کھلی چھوٹ ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں ملک کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ملک کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی انگریزی میگزین کو دئے اپنے ایک انٹر ویو میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک کا دفاعی نظام کافی مضبوط ہو گیا۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پڑوسی ممالک نے ہمیشہ بھارت کو کمزور کرنے کیلئے اس طرح کے کار نامے انجام دیے ہیں۔

چین اور ہندوستان کے مابین سرحدی تنازعہ پر بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے مسلح افواج کو ایک آزاد ہاتھ دیا گیا ہے اور یہ کہ حکومت اس پر عمل نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میں ملک کے عوام کو یقین دینا چاہتا ہوں کہ چاہئے لداخ ہو یاں پاکستان سے لگنے والی سرحدیں ہو، ہمارے فوج اُس پار سے ہونے والی ہر کارروائی کا بھر انداز میں جواب دے رہی ہے اور ملک کی سالمیت اور سیکورٹی کو نقصان پہنچنے کی کوئی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتظامیہ کے تحت ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے سفارتی رابطے کے بعد پاکستان کو شدت پسندی کی فیکٹر ی کے طور پر بے نقاب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں