روہنی کورٹ کمپلیکس میں مشتبہ دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

نئی دہلی: (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی کے روہنی ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں جمعرات کو ایک مشتبہ دھماکہ ہوا جس سے سنسنی پھیل گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آج عدالت کے کیمپس میں ایک ٹفن میں دھماکہ ہوا، خبریں لکھے جانے تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے دھماکے کے بعد یہاں موجود پولیس اہلکاروں نے تفتیش شروع کردی ہے بتایا جا رہا ہے کہ احتیاطی طور پر عدالتی کارروائی کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں